ETV Bharat / bharat

دہلی میں بارش سے موسم خوشگوار - دہلی

دہلی و این سی آر کے مختلف علاقوں میں آج علی الصبح بارش ہوئی۔ کچھ علاقوں میں ہلکی جبکہ کچھ جگہوں پر موسلادھار بارش ہوئی۔ بارش سے درجۂ حرارت میں کمی آگئی ہے، جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

Rain in Delhi
دہلی میں بارش سے موسم خوشگوار
author img

By

Published : Oct 17, 2021, 12:03 PM IST

محکمۂ موسمیات نے ہفتہ کو دہلی این سی آر میں مطلع ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی شام تک دہلی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور دیر رات بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔

ویڈیو

محکمۂ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کا امکان ظاہر کیا تھا۔ محکمۂ موسمیات نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری رہ سکتا ہے، جو 32 ڈگری تک گرسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بارش جو ہفتہ کی شام سے شروع ہوگی وہ پیر تک جاری رہ سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش کے بعد دہلی این سی آر کا درجہ حرارت مزید گر جائے گا اور کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.