ETV Bharat / bharat

اجمیر درگاہ کے گیٹ کو کشادہ کرنے کا منصوبہ - etv bharat urdu

درگاہ کمیٹی کے نائب صدر منور خان کے مطابق آئندہ خواجہ صاحب کے سالانہ عرس سے قبل خواتین کوریڈور، عبادت خانہ اور سبیلی گیٹ کا کام مکمل کرنے کا ہدف ہے۔

اجمیرشریف کی درگاہ کی گیٹ کوکشادہ کرنے کا منصوبہ

author img

By

Published : Sep 23, 2021, 10:18 PM IST

مشہور حضرت خواجہ غریب نواز درگاہ کمیٹی آئندہ سالانہ عرس سے قبل درگاہ کے سبیلی گیٹ کو کشادہ کرکے نئے انداز میں خوبصورت بنانے جا رہی ہے۔

اجمیرشریف کی درگاہ کی گیٹ کوکشادہ کرنے کا منصوبہ

اس گیٹ کو کشادہ کرنے کے بعد زائرین کو آمدورفت میں سہولت ہوگی۔

اسی طرح خواتین زائرین کے لئے عبادت خانہ کا کام بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

اس سلسلے میں درگاہ گیسٹ ہاؤس کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی گئی تھی۔

نائب صدر منور خان کی صدارت میں درگاہ ناظم اشفاق حسین سمیت پانچ ممبران موجود رہے۔

میٹنگ کا خاص مقصد درگاہ ترقیاتی نامکمل کاموں میں تیزی لانا اور زائرین کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے درگاہ کے سبیلی گیٹ کو کشادہ کرنا ہے۔

نائب صدر منور خان کے مطابق آئندہ خواجہ صاحب کے سالانہ عرس سے قبل خواتین کوریڈور عبادت خانہ اور سبیلی گیٹ کا کام مکمل کرنا ہے۔

واضح رہے کہ کووڈ 19 وبا کے سبب درگاہ ترقیاتی کاموں میں دشواری پیدا ہوئی تھی۔

میٹنگ میں طے کیا گیا کی ضلع انتظامیہ اور متعلقہ محکموں سے رابطہ کر جلد ہی نامکمل کاموں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:وبا کے خاتمے کے لیے خواجہ غریب نوازکی دربار میں چادر کا نذانہ

درگاہ کمیٹی ممبر جاوید پارک کے مطابق خواجہ صاحب کے آئندہ عرس سے قبل نامکمل کاموں کو مکمل کر لیا جائے گا۔

میٹنگ میں ممبر صفات خان، سید بابر اشرف، فاروق اعظم اور درگاہ ناظم اشفاق حسین موجود رہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.