ETV Bharat / bharat

پیوش گوئل 14 نومبر کو بین الاقوامی تجارتی میلے کا افتتاح کریں گے - ہندوستانی بین الاقوامی تجارتی میلے

وزارت صنعت و تجارت کی طرف سے جاری ایک ریلیز کے مطابق میلے میں کووڈ 19 انفیکشن کی روک تھام کے لیے اعلان کردہ ضابطوں پر عمل کیا جائے گا۔ اس میں اندرون و بیرون ملک سے تقریباً تین ہزار یونٹس اپنی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کریں گی۔ یہ میلہ کل 70000 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہو گا۔ یہ 2019 کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔ پچھلے سال کووڈ کی وجہ سے اس کا اہتمام نہیں کیا جا سکا تھا۔

پیوش گوئل
پیوش گوئل
author img

By

Published : Nov 10, 2021, 9:55 PM IST

نئی دہلی: بھارت کا 40 واں بین الاقوامی تجارتی میلہ 14 نومبر سے دارالحکومت کے پرگتی میدان میں نئے تیار کئے گئے پویلین میں شروع ہورہا ہے۔ انڈین ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کے زیر اہتمام اس میلے کا افتتاح تجارت اور صنعت، ٹیکسٹائل، صارفین کے امور اور خوراک کے مرکزی وزیر پیوش گوئل کریں گے۔

یہ میلہ ہندوستان اور بیرون ملک سے شرکاء کے لیے ہندوستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے نئےمواقع کی جھلکیاں پیش کرتا ہے۔ اس بار اس میلے کی خاص اہمیت ہے کیونکہ اس سال ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔

وزارت تجارت اور صنعت کی طرف سے جاری ایک ریلیز کے مطابق، میلے میں کووڈ 19 انفیکشن کی روک تھام کے لیے اعلان کردہ ضابطوں پر عمل کیا جائے گا۔ اس میں اندرون و بیرون ملک سے تقریباً تین ہزار یونٹس اپنی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کریں گی۔ یہ میلہ کل 70000 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہو گا۔ یہ 2019 کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔ پچھلے سال کووڈ کی وجہ سے اس کا اہتمام نہیں کیا جا سکا تھا۔

مزید پڑھیں:مرکزی وزیر پیوش گوئل نے وادی کے صنعت کاروں سے ملاقات کی

اس بار بہار شریک ریاست ہے اور اتر پردیش اور جھارکھنڈ کو مرکز میں رکھا گیا ہے۔ کووڈ۔ 19 کی وجہ سے اس بار بین الاقوامی شراکت داری محدود ہے۔ کووڈ-19 کی وجہ سے بین الاقوامی آمد و رفت متاثر ہونے کے درمیان، غیر ملکی شرکاء افغانستان، بنگلہ دیش، بحرین، کرغزستان، نیپال، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، تیونس اور ترکی کی کمپنیوں کی نمائشیں دیکھی جاسکے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.