تملناڈو میں جمعرات کی صبح سویرے کچھ نامعلوم افراد نے شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر پر پٹرول بم پھینکا۔ Petrol Bombs Hurled at BJP office۔ غنیمت رہی کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ موٹرسائیکل پر سوار کچھ نامعلوم افراد نے شہر کے ٹی نگر علاقہ میں بی جے پی کے دفتر کملایم کے داخلہ گیٹ پر پٹرول بم پھینک کر وہاں سے فرار ہوگئے۔ غنیمت رہی کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جو تملناڈو کے لئے نیشنل ایلی جبلیٹی اینڈ انٹرنس ٹیسٹ(نیٹ) میں رعایت کے لئے بی جے پی کی مخالفت کی مذمت کررہے تھے۔ حملے میں بڑے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
بی جے پی ریاستی اکائی کے صدر کے اناملائی نے جائے وقوع کا معائنہ کیا۔ پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری کارو ناگراجن نے چنئی شہر کے پولیس کمشنر شنکر جیوال کے پاس شکایت اور معاملہ درج کرایا۔
بی جے پی کے دفتر کے آس پاس کے علاقہ سے جمع کئے گئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت ونود کے طورپر ہوئی ہے جس کے خلاف کئی مجرمامہ معاملات درج ہیں۔
ونود نے پولیس کو پوچھ گچھ میں بتایا کہ اس نے نیٹ کے معاملے میں بی جے پی کے رویہ سے مایوس ہوکر پارٹی دفتر میں پٹرول بم پھینکا۔
یو این آئی