ETV Bharat / bharat

پٹرول ڈیزل جی ایس ٹی میں شامل نہیں ہوگا

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی 45 ویں میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا، لیکن اس کے حق میں فیصلہ نہیں کیا جاسکا۔

جی ایس ٹی کونسل
جی ایس ٹی کونسل
author img

By

Published : Sep 17, 2021, 10:18 PM IST

پٹرول اورڈیزل کے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں لائے جانے سے اس کی قیمتوں میں کمی آنے کی امید لگائے لوگوں کواس اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب جی ایس ٹی کونسل نے کہا کہ 'اس کے حق میں فیصلہ کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے'۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کی صدارت میں جی ایس ٹی کونسل کی 45 ویں میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا لیکن اس کے حق میں فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ محترمہ سیتارمن نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'کیرالہ ہائی کورٹ کے احکامات پر پٹرولیم مصنوعات کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کے لئے آج کے ایجنڈے میں بحث کے لئے شامل کیاگیا تھا'۔ حالانکہ ارکان نے کہا کہ 'ان مصنوعات کوجی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کایہ مناسب وقت نہیں ہے اور اس کے حق میں فیصلہ نہیں ہوسکا'۔

مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس سے وزیراعظم کا خطاب، عالمی امن کے لئے شدت پسندی خطرہ

انہوں نے کہا کہ 'کیرالہ ہائی کورٹ نے اس کو جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ میں رکھنے کے لیے کہا تھا اور اسی کے حکم کے مطابق یہ بحث کی گئی ہے۔ اب اسے کونسل کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.