ETV Bharat / bharat

Petrol Diesel Price: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15ویں دن مستحکم - پٹرول اور ڈیزل کی خبر

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باجود گھریلو سرکاری تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے آج پٹرول اور ڈیزل (Petrol and Diesel) کی قیمتیں مستحکم رکھیں، جس سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں قومی دارالحکومت دہلی سمیت ملک بھر میں مسلسل پندرہویں دن بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Petrol and diesel prices stabilize on 15th day  Petrol and diesel news  Petrol and diesel update news  Petrol and diesel prices  Petrol and diesel prices in india  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں  بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں  گھریلو سرکاری تیل کی مارکیٹنگ  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں  پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی  ویلیو ایڈڈ ٹیکس کو کم کر دیا
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 15ویں دن مستحکم
author img

By

Published : Nov 19, 2021, 4:18 PM IST

مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل (Petrol and Diesel Price) پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں اس کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ اس کے بعد اترپردیش اور کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کر دیا ہے۔

اس سے متعلقہ ریاستوں میں ان دونوں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے۔ اس کا اثر آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر برقرار ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پھر بھی ملکی کمپنیوں میں دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی۔

مزید پڑھیں:۔ عالمی بازار میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ

دارالحکومت دہلی میں ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل ) کے پمپ پر پٹرول 103.97 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔

شہر کا نام پٹرول ڈیزل

دہلی ————— 103.97-————— 86.67

ممبئی-——————109.98—————— 94.14

چنئی ——————101.40 —————— 91.43

کولکتہ ————104.67——————-89.79

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.