پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 4 نومبر 2021 کو کمی کی گئی جب مرکزی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد ریاستی حکومتوں کی جانب سے ویلیو ایڈیڈ ٹیکس ( ویٹ) کو کم کرنے کے فیصلہ کیا گیا جس کے بعد دارالحکومت دہلی میں 2 دسمبر 2021 کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہو گیا، تاہم ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Petrol and Diesel Prices in India
زیادہ تر ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کو کم کر دیا تھا جب مرکز نے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی، جس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملی تھی۔
مزید پڑھیں:۔ Petrol and Diesel Prices Stable: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 95ویں دن بھی مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتیں روزانہ صبح 6 بجے سے لاگو ہوتی ہیں۔
آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔
میٹرو……….پیٹرول……….ڈیزل
دہلی ……95.41…….. 86.67
کولکتہ ....104.67.....89.79
ممبئی ....109.98......94.14
چنئی ....101.40 ....... 91.43
(یو این آئی)