مرکزی حکومت کی جانب سے 4 نومبرکو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے اور 10 روپے کی کمی کے اعلان کے بعد قیمتوں میں کافی کمی آئی تھی اور اس کے بعد ریاستی حکومت کے ذریعہ ویٹ میں کمی کے فیصلے کے بعد دہلی میں دو دسمبر کو پٹرول تقریباً آٹھ روپے سستا ہوا تھا۔ Petrol And Diesel Prices Stable
گھریلو بازار میں 62ویں دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دہلی میں ویٹ کم کئے جانے کی وجہ سے بھارت پٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) پمپ پر پٹرول کی قیمت 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 86.67 روپے فی لیٹر رہی۔
مزید پڑھیں:۔ Petrol and Diesel Prices Stable for the 58th Day: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 58ویں دن بھی مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ یوں رہیں۔
چار میٹرو شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل تھیں:۔
شہر ............ پٹرول ......ڈیزل
دہلی ............95.41.......... 86.67
کولکاتہ ........104.67.........89.79
ممبئی ........۔۔109.98۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔94.14
چنئی............101.40......۔۔۔91.43
(یو این آئی)