پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج مسلسل دوسرے دن بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اوریہ تاریخی بلند ترین سطح پررہیں۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مسلسل چاردن تک بڑھتی ہوئی جمعہ کے روز ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کے روز قومی دارالحکومت میں پٹرول 91.27 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 81.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ اس سے قبل ہفتے کے روز بھی ان کی قیمتیں مستحکم رہی تھیں۔
دیگر شہروں میں بھی ان کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 97.61 روپے ، چنئی میں 93.15 روپے اور کولکتہ میں 91.41 روپے رہی ۔ ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 88.82 روپے ، چنئی میں 86.65 روپے اور کولکتہ میں 84.57 روپے فی لیٹررہی ۔
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہرروز صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں لاگو ہو جاتی ہیں۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔
شہر ——--------- پٹرول ——--------- ڈیزل
دہلی ————— 91.27 —————— 81.73
ممبئی ———— 97.61 ————— 88.82
چنئی ————— 93.15 ————— 86.65
کولکتہ ———— 91.41 —————— 84.57