ETV Bharat / bharat

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 11:10 AM IST

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 96.41 روپے اور ڈیزل 87.28 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔ قیمتوں میں اضافے کا حالیہ سلسلہ 4 مئی کو شروع ہوا تھا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

منگل کے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس سے قبل پیر کے روز ان کی قیمتیں ایک نئی ریکارڈ سطح تک بڑھ گئیں۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 96.41 روپے اور ڈیزل 87.28 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔قیمتوں میں اضافے کا حالیہ سلسلہ 4 مئی کو شروع ہوا تھا۔

دہلی میں مئی کے مہینے کے دوران پٹرول 3.83 روپے اور ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوگیا۔ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.18 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.13 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

دوسرے شہروں میں بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 102.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 94.70 روپے فی لیٹر تھی۔چنئی میں ایک لیٹر پٹرول 97.69 روپے اور ایک لیٹر ڈیزل 91.92 روپے میں فروخت ہوا۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 96.34 روپے اور ڈیزل کی قیمت 90.12 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹروز میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں:

شہر کا نام —— پٹرول روپے / لیٹر —— ڈیزل روپے / لیٹر

دہلی ————— 96.41 —————— 87.28

ممبئی ۔————— 102.58 —————— 94.70

چنئی —————- 97.69 -—————- 91.92

کولکاتا ———— 96.34 —————— 90.12

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.