ETV Bharat / bharat

مرکزی حکومت جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں پر بندشیں عائد کرتی ہے: محبوبہ مفتی

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے خط چناب کے پانچ روزہ دورے کے موقع پر رامبن کے علاقہ گول میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی بحالی کے لیے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، تاکہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ ہو رہی ظلم و زیادتیوں کا خاتمہ کیا جائے'۔

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی
author img

By

Published : Oct 14, 2021, 8:07 PM IST

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ 'جموں کشمیر میں امن و امان اور خون خرابہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی دین ہے'۔

انہوں نےکہا کہ 'بھارتیہ جنتا پارٹی والی مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے ان کی پالیسیوں اور زیادتیوں کے خلاف سخت افسوس کا اظہار کیا اور جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی منسوخی کو غیر جمہوری اور غیر آئینی قرار دیا'۔

محبوبہ مفتی کا خطاب

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی خط چناب کے پانچ روزہ دورے کے دوران رامبن کے علاقہ گول میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ 'جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی بحالی کے لیے ہم سب کو متحد ہونا ہوگا تاکہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ ہو رہی ظلم و زیادتیوں کا خاتمہ کیا جائے'۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی آئین کے تحت دفعہ 370 اور 35 اے جموں و کشمیر کی ایک خصوصی حیثیت ہے اور اس حثیت کو غیر آئینی اور غیر جمہوری طریقہ سے ختم کیا گیا۔ اس پوزیشن کی وجہ سے یہاں کا ہر شخص محفوظ تھا لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس پوزیشن کی منسوخ کرکے جموں و کشمیر کی حالت کو انتہائی ابتر بنا دیا'۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہاں کے لوگوں پر ظلم و زیادتیاں کی جارہی ہیں، انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کشمیر میں امن و امان کو ابتر بنا رہی ہے۔ حکومت عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ یہاں تک جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیوں کو کہیں جانے سے روکا جاتا ہے، ان پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کو ہر جگہ جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ مرکزی حکومت یہاں کی سیاسی پارٹیوں پر جمود طاری کرنا چاہتی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 جموں کشمیر کی آن بان اور شان ہے۔ اس کی بحالی کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ہے۔ انہوں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے دفعہ 370 کو ختم کرکے نیا جموں وکشمیر بنانے کا دعویٰ کیا لیکن آج بے جے پی کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں۔ ترقی کے بجائے لوگوں کو تشدد اور قتل و غارت گری ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک بھر میں سیاست کو مذہبی رنگ دے کر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہیں جس کی وجہ سے سماج کا ہر طبقہ پریشان ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر کے تشخص کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی ختم کرنے کے درپے ہے۔ دربارمو کا خاتمہ کرنے اور ریلائنس کے شاپنگ مال کھولنے سے یہاں کا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'پی ڈی پی نے جموں و کشمیر میں امن و امن کے لیے، مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے راستہ اختیار کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے ان تمام راستوں کو ختم کرکے عوام کو اندھیروں میں ڈھکیل دیا ہے'۔ انہوں نے یہاں کے ہر طبقے خواہ وہ ہندو ہو مسلم ہو یا پھر سکھ ہوں سب آپس میں متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیے جمہوری طریقہ سے جدوجہد کریں'۔

مزید پڑھیں: زوال پذیر دستکاری صنعت کے فروغ کیلئے کامن فیسلٹی سینٹر کا قیام

اس موقع پر جنرل سیکرٹری امریک سنگھ، سابق ایم ایل سی فردوس ٹاک، سکریٹری امتیاز شان، سابق ایم ایل اے اعجاز میر، ضلع صدر رام بن شہباز مرزا اور طالب حسین کے علاوہ دیگر لوگ موجود تھے۔ اس دوران شوکت ڈینگ نے دوبارہ پی ڈی پی میں اپنی شمولیت کا دعویٰ کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.