علی گڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ میں اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت تقریباً 70 وارڈوں میں سے صرف 17 وارڈز میں تعمیراتی کام تیزی سے چل رہے ہیں۔ علاقے کو خوبصورت بنانے کے لئے سڑکوں کو ضرورت کے مطابق کشادہ کیا جا رہا ہے۔ ٹریفک لائٹس، پارک، فٹ پاتھ، لائٹنگ وغیرہ لگائی جا رہی ہیں لیکن کچھ ایسے بھی مسلم اکثریتی علاقے ہیں جو بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، جس میں شاہجمال کے کچھ علاقے، بھوج پورا، مولانا آزاد نگر اور نشاط باغ شامل ہے۔ اس سلسلے میں علیگڑھ تھانہ کوارسی کے علاقے گرام پنچایت چلکورہ نشاط باغ کی بدحالی سے متعلق مقامی لوگوں نے کانگریس رہنما آگاہ یونس کی سرپرستی میں ضلع مجسٹریٹ کو ایک درخواست دی تھی، جس کے بعد ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک ٹیم علاقہ کا معائنہ کرنے پہنچی، جس سے اب علاقے کی عوام کو امید ہے کہ علاقہ کی بدحالی کو جلد دور کیا جائے گا۔The people of Nishat Bagh worried about the bad condition of the area
مزید پڑھیں:۔ Nazneen Pora Paner Road رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں میں گھڈھے ہونے سے نالی کا گندہ پانی جمع ہوجاتا ہے، جس سے ڈینگو سمیت دیگر بیماریاں پھیل رہی ہیں، اکثر رکشہ اور سائیکل والے گر جاتے ہیں، سڑکوں، قبرستان اور اسکول میں لائٹس نہیں ہے۔ مقامی لوگوں نے پردھان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ اس علاقے کی صفائی پر توجہ نہیں دیتے۔ اس موقع پر کانگریس رہنما آگاہ یونس نے بتایا کہ کچھ روز قبل ہم نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ملاقات کرکے علاقے کی بدحالی سے متعلق ایک درخواست دی تھی، جس کے بعد آج یہاں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر کے ساتھ دیگر عہدیداران علاقے کا معائنہ کرنے آئے ہیں۔ ہمیں یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جلد علاقے کی بدحالی کو دور کیا جائےگا۔ وہیں موقع پر موجود ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ آفیسر بھرت کمار نے بتایا کہ علاقے میں عوام کی پریشانیوں کو سنا گیا اور جلد ہی ان پریشانیوں کے ازالے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔