ETV Bharat / bharat

Masjid vandalized in Banda بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے کارکنان نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 7:14 AM IST

ضلع باندہ میں زیر تعمیر ایک مسجد میں ہندو شدت پسند تنظیم وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے عہدیدار اور کارکنان نے توڑ پھوڑ کی اور سڑک جام کرکے نعرے بازی کی حالانکہ اس پورے واقعہ کے دوران پولیس موقعے پر تماشائی بنی موجود تھی۔ Vishwa hindu parishad vandalized the mosque in banda

بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے کارکنان نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی

مسجد میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے ہندو شدت پسند تنظیموں کے کارکنان

باندہ: ریاست اترپردیش کے ضلع باندہ میں واقع ایک زیر تعمیر مسجد میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے سینکڑوں کارکنوں نے توڑ پھوڑ کی۔ اس کے ساتھ ہی سڑک جام کر کے نعرے بازی کی اور مظاہرہ کیا۔ ہندو شدت پسند تنظیموں کے کارکنان نے الزام لگایا کہ مسجد کی دوسری منزل کی تعمیر غلط ہے، جس کے خلاف پابندی لگانے کے لئے کارکنان نے مظاہرہ کیا اور مسجد کو نقصان پہنچایا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس بھی مظاہرین کے سامنے خاموش تماشائی دکھائی دی۔ پولیس کی موجودگی میں مظاہرین کو مسجد میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ تقریباً آدھے گھنٹے تک مسجد اور اس کے اطراف میں توڑ پھوڑ اور مظاہرے ہوتے رہے جس کی وجہ سے یہاں سے آنے جانے والوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ پورا معاملہ شہر کے بلکھنڈی ناکہ علاقے کا ہے، جہاں ایک مسجد میں جاری تعمیراتی کام کے دوران بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے سینکڑوں عہدیدار اور کارکن اچانک موٹرسائیکل پر پہنچ گئے۔ سب سے پہلے انہوں نے اپنی موٹرسائیکل سڑک کے بیچوں بیچ کھڑی کر کے سڑک کو بلاک کر دیا۔ پھر مسجد میں تعمیراتی کام روکنے کے ساتھ ساتھ مسجد میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ اطلاع ملتے ہی سٹی تھانے کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی لیکن وہ بھی مظاہرین کے سامنے خاموش تماشائی بنی رہی۔ شرپسندوں نے نعرے بازی اور مظاہرہ کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی۔

وشو ہندو پریشد کے ضلع صدر چندرموہن بیدی نے بتایا کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے مسجد کے آپریٹر کو مسجد کی تزئین و آرائش کی اجازت دی تھی، لیکن یقینی طور پر مسجد کے اوپر دوسری منزل پر تزئین کاری کے نام پر تعمیراتی کام ہو رہا ہے جو کہ غلط ہے۔ اس کی مخالفت میں ہم یہاں جمع ہوئے ہیں، جس کے بعد تعمیراتی کام رک گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ تریپورہ: وی ایچ پی کی ریلی کے دوران مسجد میں توڑ پھوڑ

واقعہ کے حوالے سے باندہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بلکھنڈی ناکہ علاقے کے تحت واقع ایک مسجد کی تزئین و آرائش کا کام چل رہا تھا، جس پر وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان نے اعتراض ظاہر کیا تھا۔ اطلاع ملنے پر موقعے پر پہنچ کر پولس فورس نے فریقین کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے اور اپنے اپنے نکات رکھنے کو کہا ہے۔ پولیس نے یہ دعویٰ کیا کہ کوئی تخریب کاری نہیں ہوئی۔ جب کہ اس واقعہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں صاف طور پر نظر آرہا ہے کہ مسجد میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے اور پولیس موقع پر موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.