ETV Bharat / bharat

آغا سید حسن مسلسل نظر بند، لوگ مایوس

آغا حسن لوگوں کے دینی و دنیوی مسائل کو بھی حل کیا کرتے ہیں لیکن ان کی خانہ نظر بندی آڑے آکر لوگوں کے لئے گوناگوں مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔

آغا سید حسن مسلسل خانہ نظر بند، لوگ مایوس

author img

By

Published : Sep 13, 2021, 2:06 PM IST

جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی گزشتہ قریب دو ہفتوں سے مسلسل خانہ نظر بند ہیں۔

موصوف صدر نے بتایا کہ 'سینیئر حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد میں مسلسل خانہ نظر بند ہوں۔'

انہوں نے کہا کہ مسلسل خانہ نظر بندی سے میری دینی ذمہ داریاں از حد متاثر ہورہی ہیں جس کی وجہ سے لوگ گوناگوں مشکلات سے دو چار ہورہے ہیں۔

ادھر لوگوں نے آغا حسن کی خانہ نظر بندی پر اظہار ناراضگی کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ موصوف صدر کی خانہ نظر بندی سے ہم مجالس حسینی سے ان کے خطابات سے محروم ہورہے ہیں۔

غلام محمد بٹ نامی ایک شہری نے بتایا کہ آغا صاحب کی خانہ نظر بندی کے باعث ہم ایک بار پھر ان کے مجالس سے خطابات سے محروم ہورہے ہیں بلکہ ہم ان کی اقتداء میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے بھی محروم ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آغا حسن اس کے علاوہ لوگوں کے دینی و دنیوی مسائل کو بھی حل کیا کرتے ہیں لیکن ان کی خانہ نظر بندی آڑے آکر لوگوں کے لئے گوناگوں مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔

لوگوں کا مطالبہ ہے موصوف صدر انجمن شرعی شیعیان کی خانہ نظر بندی کو جلد سے جلد ختم کیا جائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.