ETV Bharat / bharat

ہریانہ: ایکسپریس وے سے آبادی میں راستہ کرنے کا مطالبہ تیز

author img

By

Published : Nov 22, 2020, 12:37 AM IST

میوات آر ٹی آئی منچ کے سرپرست راج الدین جنگ نے بتایا کہ دہلی ممبئی ایکسپریس وے کو پسماندہ علاقوں سے گزارنے اور ترقی کا مقصد بتایا گیا تھا۔ مگراس پر عمل نہیں کیا گیا۔

ہریانہ: ایکسپریس وے سے آبادی میں راستہ کرنے کا مطالبہ تیز
ہریانہ: ایکسپریس وے سے آبادی میں راستہ کرنے کا مطالبہ تیز

ہریانہ کےمیوات آر ٹی آئی منچ کے زیر اہتمام میگا ایکسپریس وے پر مروڈا کٹ(راستہ) بنانے کےلیے تیسری بار دھرنا منظم کیا گیا۔اس بار یہ دھرنا اس لئے خاص ہے کہ 22 نومبر کو ہریانہ کے نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ بڑکلی چوک پر آ رہے ہیں۔

اس ضمن میں احتجاجیوں نےانتباہ دیا کہ اگر میگا ایکسپریس وے پر مروڈا کٹ بنانے کا اعلان نہیں کیا گیا تو عوام ریلی میں شدید مخالفت پر اتر سکتی ہے۔نیتی آیوگ نے ضلع نوح کو تین برس قبل ملک کا سب سے پسماندہ ضلع بتایا تھا لیکن زمینی سطح پر ابھی بھی حالات جوں کے توں ہیں۔

انھوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ فرضی رپورٹوں سے ضلع کی پسماندگی کے داغ کو صاف کرنے کی کوشش کی گئی۔ جب کہ حکومت کی طرف سے میوات کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

میوات آر ٹی آئی منچ کے سرپرست راج الدین جنگ نے بتایا کہ دہلی ممبئی ایکسپریس وے پسماندہ علاقوں سے گزارنے اور ترقی کا مقصد بتایا گیا تھا۔لیکن جب میوات کے بیچوں بیچ کٹ (راستہ) دینے کی بات ہے تو اسے تو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں:'گپکار گینگ دفعہ 370 کی بحالی کے لیے عوام کو گمراہ کررہی ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.