ETV Bharat / bharat

Priyanka Gandhi on Bharat Jodo Yatra لوگ بھارت جوڑو یاترا سے پرجوش، پرینکا گاندھی - کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا

پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک جاری بھارت جوڑو یاترا سے لوگ پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کا پیغام واضح ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور تقسیم کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔ Priyanka Gandhi On Bharat Jodo Yatra

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 11, 2022, 4:56 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو کہا کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک جاری 'بھارت جوڑو یاترا' سے لوگ پرجوش ہیں اور عوام، لوٹنے میں مصروف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت سے آزادی چاہتے ہیں۔

واڈرا نے ٹویٹ کیا، 'بھارت جوڑو یاترا تمل ناڈو سے کیرالہ میں داخل ہوئی۔ سماج کا ہر طبقہ اس پد یاترا سے پرجوش ہے۔ کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، خواتین، بچوں، بوڑھوں سمیت تمام کی شرکت اور جوش قابل دید ہے۔' انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کا پیغام واضح ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری، معاشی بحران اور تقسیم کی سیاست ختم ہونی چاہیے۔

وہیں کیرالہ میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا 19 روزہ سفر اتوار کی صبح دارالحکومت ترواننت پورم کے پارسالا علاقے سے شروع ہوا۔ کیرالہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور رکن پارلیمان کے سدھاکرن، ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما وی ڈی ستھیشن اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سکریٹری طارق انور اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماوں نے باضابطہ طور پر راہل گاندھی کا خیرمقدم کیا، جس کے بعد کیرالہ میں یاترا کا آغاز ہوا۔

تمل ناڈو سرحد کے قریب پارسالا سے کیرالہ میں داخل ہونے کے بعد کانگریس کے سابق صدر 19 دنوں میں ملاپورم کے نیلمبر تک 450 کلومیٹر طویل سفر کریں گے۔ یہ یاترا 14 ستمبر کو کولم ضلع میں داخل ہوگی، 17 ستمبر کو الپوزا پہنچے گی، 21 اور 22 ستمبر کو ارناکولم ضلع سے گزرے گی اور 23 ستمبر کو تھریسور پہنچے گی۔ کانگریس یاترا 26 اور 27 ستمبر کو پلکڑ سے گزرے گی اور 28 ستمبر کو ملاپورم پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra کانگریس کی بھارت جوڈو یاترا آج کیرالہ پہنچی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.