ETV Bharat / bharat

Pawan Khera stopped at Airport کانگریس لیڈر پون کھیڑا کو دہلی پولیس نے طیارے سے اتارا

پون کھیڑا رائے پور میں منعقد ہونے والے کانگریس اجلاس میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ تبھی دہلی پولیس نے انہیں ہوائی اڈے سے حراست میں لے لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 23, 2023, 2:28 PM IST

نئی دہلی: کانگریس کنونشن میں شرکت کے لیے رائے پور جارہے پارٹی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا کو دہلی پولیس نے جمعرات کو یہاں اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر جہاز میں نہیں بیٹھنے دیا اورانہیں مبینہ طور پر حراست میں لے لیا۔ کانگریس کنونشن کے لیے اسی طیارے میں رائے پور جارہے پارٹی لیڈروں کو جیسے ہی اس کی خبر ملی، وہ سبھی طیارے سے باہر آگئے اور اس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت کے خلاف نعرے لگانے لگے۔ پارٹی نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر اس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا، 'آج انڈیگو کی فلائٹ 6 ای-204 سے کانگریس کے سینئر لیڈر دہلی سے رائے پور جا رہے تھے۔ سبھی فلائٹ میں سوار ہو چکے تھے، اسی وقت ہمارے لیڈر پون کھیڑا کو فلائٹ سے اترنے کو کہا گیا۔ یہ آمریت ہے۔

ڈکٹیٹر نے کنونشن سے پہلے ای ڈی کے چھاپے کروائے اور اب اس طرح کی حرکت پر اترآیا۔ پہلے چھتیس گڑھ میں لیڈروں کو یہاں ای ڈی کوبھیجا، اب کانگریس کنونشن میں شرکت کے لیے جانے والے ہمارے لیڈر کو روکا گیا۔ اس آمریت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا... ہم لڑیں گے اور جیتیں گے۔ اس دوران کانگریس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے بھی ٹویٹ کیا، "پہلے ای ڈی نے رائے پور میں چھاپہ مارا، اب مسٹر پون کھیڑا کو دہلی پولیس کے ذریعہ رائے پور کے جہاز سے اتارا گیا۔ تاناشاہی کا دوسرا نام امت شاہی ہے۔ مودی حکومت ہمارے قومی کنونشن میں خلل ڈالنا چاہتی ہے۔ ہم ڈرنے والے نہیں، ہم وطنوں کے لیے لڑتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Delhi Violence 2020 شمال مشرقی دہلی کے فسادات کو آج تین سال مکمل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.