ETV Bharat / bharat

Patna SSP Statement پی ایف آئی میں آر ایس ایس کی طرح ٹریننگ دی جاتی ہے، ایس ایس پی - پٹنہ نیوز

تفتیشی ایجنسیوں نے ملک کی آٹھ ریاستوں میں پی ایف آئی کے خلاف تازہ چھاپہ ماری کے دوران پی ایف آئی کے 180 اراکین و عہداران کو گرفتار کیا جس میں آسام سے 25، مہاراشٹر سے چھ، دہلی سے 30، کرناٹک سے 75، گجرات سے 10، اترپریش سے 25 اور مدھیہ پردیش سے 24 کارکنان شامل ہیں۔ وہیں آج مرکزی حکومت نے پی ایف آئی پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کردی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 3:25 PM IST

پٹنہ: بہار کے پھلواری شریف میں پی ایف آئی کے طریقہ کار کی وضاحت کرتے ہوئے پٹنہ کے ایس ایس پی مانو جیت سنگھ ڈھلن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جس طرح سے آر ایس ایس لاٹھیوں کے استعمال کی فزیکل ٹریننگ دیتی ہے، بالکل اسی طرح وہ بھی اپنا کام انجام دے رہے تھے۔ وہیں ایس ایس پی کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی تھی۔

پی ایف آئی میں آر ایس ایس کی طرح ٹریننگ دی جاتی ہے، ایس ایس پی

ایس ایس پی مانوجیت سنگھ ڈھلن نے پھلواری سے گرفتار ہوئے لوگوں کا موازنہ آر ایس ایس سے کیا تھا۔ ایس ایس پی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ تحقیقات ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں۔ یہ معلوم ہوا ہے کہ ان کی تنظیم بنیادی طور پر مساجد اور مدارس میں نوجوانوں کو موبالائز کرتی تھی، وہ مسلسل فرقہ پرستی کے لیے کام کر رہے تھے۔ ان کا کام آر ایس ایس کی شاخ جیسا ہے، جیسے وہ لوگ لاٹھیوں کی جسمانی تربیت دیتے ہیں، اسی طریقے سے یہ لوگ بھی فزیکل ٹریننگ دیتے تھے۔ اسی طرح وہ نوجوانوں کا برین واش کرنے کا کام کررہے تھے۔ وہیں بی جے پی نے ایس ایس پی کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں برخواست کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایس ایس پی کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کی تھی۔

واضح رہے کہ اطہر پرویز اور جلال الدین سمیت تین افراد کی گرفتاری کے بعد پٹنہ کے ایس ایس پی نے کہا تھا کہ ہمیں پہلے سے اطلاع تھی کہ پھلواری شریف کے نیاٹولہ نہر کے قریب ایک گھر میں مبینہ ملک مخالف سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق اسی سلسلے میں 6-7 جولائی کو مارشل آرٹ کے نام پر کچھ مقامی لوگوں میں فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی اور تلوار، چاقو چلانے کی تربیت بھی دی گئی۔ پولیس کے پاس پورے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ہے۔ بعد ازاں پولیس نے 11 جولائی کی رات چھاپہ مار کر اطہر پرویز اور محمد جلال الدین کو گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : PFI Ban For Five Years پی ایف آئی پر پانچ سال کے لئے پابندی عائد

Asaduddin Owaisi on PFI Ban پی ایف آئی پر پابندی تو اجمیر بم دھماکہ مجرمین کی تنظیموں پر کیوں نہیں؟ اسدالدین اویسی

Reaction On Ban On PFI پی ایف آئی پر پابندی سے متعلق سیاسی رہنماوں کا ردعمل

Demands Ban On RSS کانگریس نے آر ایس ایس پر بھی پابندی لگانے کا مطالبہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.