مرادآباد:ریاست اترپردیش کے مرادآباد ڈی ایم دفتر کے باہر سماجوادی پارٹی کے کارکنان اور عہدیداران نے انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور ڈی ایم شیلیندر کمار کو میمورنڈم پیش کر مطالبہ کیا، جس میں انہوں نے مرادآباد سیول لائن ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کی شکایت بتائی۔ اس دوران مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کے سبب مریضوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ہسپتال میں مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کی کمی ہے لہذا جلد از جلد سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کیا جائے۔
اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے رہنما عمران نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'کسی بھی ملک اور ریاست کی ترقی کے لیے علاقوں کا صاف و ستھرا ہونا بے حد ضروری ہے اور علاقے میں بہتر سرکاری ہسپتال کا انتظام بھی ضروری ہے۔ سول لائن میں واقع سرکاری ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کے سبب عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔'
مزید پڑھیں:۔ سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی
انہوں نے مزید کہا کہ 'سرکاری ہسپتال میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے غریب اور بے سہارا لوگوں کو پرائیویٹ پستال کا رخ کرنا پررہا ہے جہاں علاج کافی مہنگا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد ہسپتال کا انتظام بہتر کیا جائے۔' حالیہ دنوں میں سیول لائن ہسپتال سے تقریبا دو سینئر ڈاکٹرز کا ٹرانسفر ہوا ہے جس کے سبب مریضوں کو علاج کرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔'