نئی دہلی: یش راج فلمز (وائی آر ایف) کی سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بنی "پٹھان" باکس آفس پر ہر گزرتے دن کے ساتھ تاریخ رقم کر رہی ہے۔ یہ فلم ملک اور بیرون ملک باکس آفس پر شاندار کارکردگی دکھا رہی ہے اور اب صرف 10 دنوں میں دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی ہے۔
شاہ رخ خان اسٹارر 'پٹھان' نے اپنے 10ویں دن (دوسرے جمعہ) کو ہندوستان میں 14 کروڑ روپے کی بڑی کمائی کی۔ (ہندی- 13.50 کروڑ، تمام ڈب شدہ ورژن - 0.50 کروڑ)۔ ان 10 دنوں میں پٹھان نے صرف بیرون ملک علاقوں میں 33.82 ملین ڈالر کمائے، جب کہ ہندوستان میں فلم کا نیٹ کلیکشن 378.15 کروڑ ہے (ہندی- 364.50 کروڑ، ڈب شدہ - 13.65 کروڑ)۔ فلم کی پوری دنیا میں میں مجموعی آمدنی 729 کروڑ ہے، ہندوستان کی مجموعی: 453 کروڑ، بیرون ملک: 276 کروڑ روپےہے۔
واضح رہے کہ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان جو حال ہی تنازعہ کے درمیان ریلیز ہوئی تھی۔ فلم باکس آفس پر اپنے شاندار کلیکشن کے ساتھ ساتھ اپنے مداحو کو خوب انٹرٹین کررہی ہے۔ پٹھان کی کامیابی پر ممبئی میں میکرز کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون، جان ابراہم اور ہدایت کار سدھارتھ آنند سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ پروگرام میں پہنچے۔ کانفرنس کے دوران اداکاروں نے مداحوں خوب بات چیت کی اور ان کے کئی سوالات کے جوابات بھی دیے اور فلم کے حوالے سے اپنے تجربے کو بھی شیئر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Shah Rukh Khan Pathaan پٹھان کی کامیابی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آئے شاہ رخ خان
اس دوران دیپیکا پاڈوکون کی تعریف کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے سب کے سامنے ان کے لیے گانا گایا تھا۔ انہوں نے جان ابراہم کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔ انہوں نے اپنے کیپشن میں اپنی فلم 'پٹھان' کا ایک مشہور ڈائیلاگ لکھا، 'مہمان نوازی پٹھان کے گھر کے پر... میرے تمام مہمانوں کا شکریہ، میرے اتوار کو پیار دینے کے لیے... شکر گزار اور خوش ہوں۔' گزشتہ چار سالوں میں شاہ رخ خان کی مرکزی کردار میں یہ پہلی ریلیز ہے۔