اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے جناح والے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'آپ (اکھلیش) پڑھ لیجیئے سردار پٹیل، نہرو، گاندھی اور جناح سبھی بیرسٹر تھے۔ بھارت کو توڑ کر پاکستان بنانے والے کا نام جناح تھا۔ امید ہے آپ دوبارہ ایسی غلطی نہیں کریں گے۔
اویسی نے اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں کہا کہ 'میں آر ایس ایس، بی جے پی اور ایس پی کے لوگوں کو چیلنج کرتا ہوں، جو پڑھتے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'ملک کی تقسیم مسلمانوں کی وجہ سے نہیں جناح کی وجہ سے ہوئی۔ اُس وقت صرف وہی مسلمان ووٹ ڈال سکتے تھے جو بااثر، نواب یا ڈگری ہولڈر تھے۔ کانگریس اور اس وقت کے لیڈران تقسیم کے ذمہ دار تھے۔'
دوسری جانب سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی (سبھاسپا) کے صدر اوم پرکاش راج بھر نے بھی جناح کے حوالے سے بیان دیا ہے۔ راج بھر نے کہا کہ 'بانی پاکستان محمد علی جناح بھارت کی تقسیم کے ذمہ دار نہیں بلکہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ہے۔'
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ ایس پی صدر اکھلیش یادو نے 31 اکتوبر کو ہردوئی میں ایک پروگرام میں کہا تھا کہ 'مہاتما گاندھی، سردار ولبھ بھائی پٹیل، جواہر لال نہرو اور جناح بیرسٹر بنے، ملک کی آزادی کے لیے لڑے اور کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔ ایس پی صدر کے اس بیان پر حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایس پی کو گھیر لیا اور اس کے بعد سے اتر پردیش میں جناح پر سیاست شروع ہوگئی۔