ETV Bharat / bharat

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کا دورہ اننت ناگ

author img

By

Published : Aug 24, 2021, 9:47 AM IST

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا کہ مرکزی حکومت کشمیر کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کا دورہ اننت ناگ
پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کا دورہ اننت ناگ

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے شہری ترقی کے ممبران نے ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا۔ کمیٹی گذشتہ روز مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر سے سیاحتی مقام پہلگام کے لئے روانہ ہوئی اور پیر کی دوپہر قصبہ اننت ناگ میں امرُت اسکیم کے تحت 21 کروڑ کی لاگت سے تعمیر شدہ ملٹی لیول کار پارکنگ کا معائنہ کیا۔ جس میں تقریباً دو سو گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اس موقع پر پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے کہا کہ مرکزی حکومت کشمیر کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ ضلع اننت ناگ کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اننت ناگ قصبہ میں متعدد پروجیکٹس تیار ہو چکے ہیں اور جلد ہی ان کو عوام کی سہولت کے لئے کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ شہری ترقی سے متعلق پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی 20 سے 25 اگست تک جموں و کشمیر اور لداخ کے دورہ پر ہے تاکہ شہری ترقی سے متعلق معاملات اور مرکز کے زیر انتظام دونوں علاقوں میں کچھ فلاحی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی اسٹنڈنگ کمیٹی برائے شہری ترقی نے ملٹی لیول کار پارکنگ کا دورہ کیا

بی جے پی رکن پارلیمنٹ جگدمبیکا پال کی سربراہی میں کمیٹی 20 اگست کو سرینگر پہنچی۔ شیڈول کے مطابق دورے کے پہلے دن کمیٹی مختلف محکموں کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور مختلف منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔

کمیٹی کے ارکان اسمارٹ سٹی مشن، اٹل مشن فار ریجوینیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن (AMRUT)، سوچھ بھارت مشن-اربن، پردھان منتری آواس یوجنا-اربن، سری نگر اور جموں کے میٹرو پراجیکٹس کا جائزہ لے گی۔

پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے شہری ترقی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے 30 ارکان پر مشتمل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.