ETV Bharat / bharat

Parliament Special Session پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نئے وشواس کے ساتھ جائیں گے: وزیراعظم مودی

پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس 18 ستمبر سے پرانی عمارت میں شروع ہوا لیکن 19 ستمبر بروز منگل کو یہ خصوصی اجلاس پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں منتقل ہوجائے گا۔

Parliament special session, PM Modi says Will Enter The New Parliament Building With Hope and Confidence
Etv Bharatپارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نئے وشواس کے ساتھ جائیں گے: وزیراعظم مودی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2023, 8:03 PM IST

پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نئے وشواس کے ساتھ جائیں گے: وزیراعظم مودی

نئی دہلی: سترہویں لوک سبھا کے 13 ویں اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں ہم نئے وشواس، نئے جوش اور نئی امنگ کے ساتھ جائیں گے۔ انہوں کہا کہ آج پارلیمنٹ کے 75 سال کے شاندار کام کاج ، کھٹی میٹھی یادوں ، تجربات اور ملک کے لئے ہمارے سابقہ رہنماوں کے گراں قدر رول کو یاد کرنے کا دن ہے۔ وزیراعظم نے لوک سبھا کے افتتاحی اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخی پرانی عمارت سے آج ہم رخصت ہو رہے ہیں یہ ہمارے لئے انتہائی جذباتی لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمارت کو بیشک غیرملکی حکمرانوں نے تعمیر کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن اس کی تعمیر میں محنت، پسینہ اور پیسہ ہمارے لوگوں کا لگا تھا۔ پارلیمنٹ میں 75 برس کے سفر میں ہمارے منتخب نمائندوں نے بڑی ایمانداری ، محنت اور لگن کے ساتھ کام کیا، جس کی یہ عمارت گواہ رہی ہے۔ مودی نے کہا کہ ہم نئی عمارت میں جارہے ہیں لیکن پارلیمنٹ کی پرانی عمارت بھی ہماری نئی نسلوں کے لئے یادگار اور بدستور قابل ترغیب رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال کی روشنی میں نیا وشواس ، نیا آتم وشواس اور نئی امنگ کا پوری دنیا میں بھارت کی کامیابیوں کا ذکر ہو رہا ہے۔

مودی نے چندریان 3 ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی شاندار کامیابیوں پر نہ صرف بھارت کو فخر ہے بلکہ پوری دنیا کو اس کامیابی پر ناز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت کے 140 کروڑ لوگوں اور ہمارے سائنسدانوں کی محنت، لگن اور طاقت کا نتیجہ ہے، جس کے لئے ہمارے سائنسداں قابل مبارکباد ہیں۔ حال ہی میں نئی دہلی میں منعقدہ جی ۔ 20 سمٹ کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ملک کے 140 کروڑ لوگوں کی کامیابی ہے، کسی ایک فرد یا ایک پارٹی کی نہیں۔ جی 20 کی شاندار کامیابی کی آج پوری دنیا میں سراہنا کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جی 20 کی سربراہی ملنے کے بعد سے پورے ملک میں تقریباً 200 کانفرنسیں منعقد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ بھارت کی سربراہی میں جنوبی افریقہ کو جی 20 کا رکن بنایا جانا اور اتفاق رائے سے ڈکلیئریشن کو منظور کیا جانا ملک کے لئے قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ سب کا ساتھ سب کا وشواش ‘‘ کے منتر نے پوری دنیاکو ہندوستان کے ساتھ جوڑنے میں مدد کی یہی وجہ ہے کہ آج ہمارا ملک پوری دنیا میں ’’وشو متر‘‘ کے طور پر اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔ مودی نے اس کے ساتھ ہی آئندہ ماہ نئی دہلی میں منعقد ہونے والی پوری دنیا کی پارلیمنٹ کے نمائندوں پر مشتمل پی ۔ 20 سمٹ کے لئے حکومت کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کی جمہوریت کی طاقت ہی ہے، جس نے ریلو ے پلیٹ فارم پر بچپن کی زندگی گزارنے والے بچے کو پارلیمنٹ تک پہنچادیا ہم نے کبھی اس کا تصور بھی نہیں کیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد ابتدا میں پارلیمنٹ میں خواتین کی تعداد کم ہوا کرتی تھی۔ لیکن اب دھیرے دھیرے ایوان میں خواتین کی نمائندگی بڑھ رہی ہے، جو ہمارے لئے قابل فخر بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی طاقت ہی جہاں ایک طرف آنجہانی اندرجیت گپتا نے 43 سال رکن پارلیمنٹ کے طور پر اپنے علاقے کے عوم کی نمائندگی کی، وہیں شفیق الرحمان برق 93 برس کی عمر میں آج بھی پارلیمنٹ میں عوام کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ مودی نے کہا کہ مشکل سے مشکل حالات، سنگین بیماری یہاں تک کہ کووڈ کے دوران بھی اراکین پارلیمنٹ آکر کام کرتے رہے لیکن انہوں نے عوام کا کام رکنے نہیں دیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.