ETV Bharat / bharat

اپوزیشن کی حرکتوں سے پارلیمنٹ اور آئین کی توہین ہوئی: مودی - قانون سازی کو پپری چاٹ بنانے سے تشبیہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن کے ایک ٹویٹ پر سخت اعتراض کیا جس میں قانون سازی کی منظوری کو 'پپری چاٹ' بنانے سے تشبیہ دی گئی ہے۔ نریندر مودی نے یہ تبصرہ آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی میٹنگ کے دوران کیا۔

PM Modi
PM Modi
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 2:23 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی پارلیمانی میٹنگ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن پارلیمنٹ ڈیریک او برائن کے ایک ٹویٹ پر سخت اعتراض کیا۔

ڈیریک اوبرائن اپنے ٹویٹ میں قانون سازی کو 'پپڑی چاٹ' بنانے سے تشبیہ دی۔

مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور پرلہاد جوشی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا کہ 'وزیر اعظم نے بی جے پی کے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ اس طرح کی زبان استعمال کرتے ہوئے ٹی ایم سی نے پارلیمنٹ اور ملک کے ان عوام کی توہین کی ہے جنہوں نے اراکین پارلیمنٹ کو منتخب کیا ہے۔

پرلہاد جوشی نے کہا 'وزیراعظم ڈیریک اوبرائن کی استعمال کی گئی زبان پر ناراض تھے۔ انہوں نے کہا کہ 'ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ یہ لوگ(حزب اختلاف) وزیر کے ہاتھ سے کاغذات چھینتے ہیں اور اپنے اس عمل پر معافی بھی نہیں مانگتے۔ یہ اپوزیشن کا تکبر ظاہر کرتا ہے۔

مرکزی وزیر وی مرلی دھرن نے کہا کہ 'اگرچہ پی ایم مودی نے 1.16 لاکھ کروڑ روپے کے جی ایس ٹی وصولی اور ٹوکیو اولمپکس میں تمغوں کی خوشخبری کے ساتھ پارلیمانی پارٹی میٹنگ کا آغاز کیا۔ وہ اپوزیشن کے اقدامات پر دکھ اور تکلیف میں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'وزیراعظم مودی ایوان میں اپوزیشن کی کارروائیوں سے ناراض ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا 'دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کی کارروائیوں سے پارلیمنٹ اور آئین کی توہین کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ میٹنگ میں وزیراعظم نے ای روپی اور اس کے فوائد کے بارے میں بھی بات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.