ETV Bharat / bharat

Under 19 Cricket World Cup: لوک سبھا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی - لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا

لوک سبھا اجلاس کے دوران اسپیکر اوم برلا نے بھارت کی انڈر 19 ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر ایوان کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بھارت کی انڈر 19 ٹیم
بھارت کی انڈر 19 ٹیم
author img

By

Published : Feb 8, 2022, 7:34 PM IST

Updated : Feb 8, 2022, 7:48 PM IST

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھارت کی انڈر 19 ٹیم کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'مجھے آپ کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے 5 فروری 2022 کو ورلڈ کپ میں کامیابی حاصل کی اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 5ویں بار جیت کر بے مثال کارنامہ انجام دیا۔

لوک سبھا کی جانب سے انڈر 19 ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد

بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز میں منعقدہ انڈر 19 ورلڈ کپ 5ویں بار جیت کر تاریخ رقم کی۔ ساتھ ہی نوجوانوں کی ٹیم کے اس کارنامے کی اراکین پارلیمنٹ نے حوصلہ افزائی اور تعریف کی ہے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ 'ملک کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں، حیرت انگیز مہارت، عزم، محنت اور شاندار لگن کے بل بوتے پر کورونا عالمی وبا کے چیلنجز پر قابو پا کر یہ غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی (بھارتی انڈر 19 ٹیم) کی یہ جیت یقینی طور پر دوسرے کھلاڑیوں اور ملک کے کروڑوں نوجوانوں کو متاثر کرے گی۔ ایوان کی جانب سے اور اپنی طرف سے میں انڈر 19 کرکٹ ٹیم، ان کے کوچنگ اسٹاف اور دیگر عملے کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ایسے میں تمام ممبران نے تالیاں بجا کر مبارکباد دی۔ اوم برلا نے کہا کہ 'ہم اس نوجوان ٹیم کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ ساتھ ہی امید کرتے ہیں کہ وہ اسی طرح اپنی کامیابیوں سے ملک کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے 5 فروری کو انڈر 19 کرکٹ ورکڈ کپ کے فائنل میچ میں انگلینڈ کو شکست دے کر ریکارڈ پانچویں بار قبضہ کیا ہے۔

Last Updated : Feb 8, 2022, 7:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.