ETV Bharat / bharat

Nikhat Zareen's Parents on Her Success: بھارتی باکسر نکہت زرین کی کامیابی پر والدین نے خوشی کا اظہار کیا - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

عالمی باکسنگ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے والی بھارتی باکسر نکہت زرین کے والدین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹی کی کامیابی پر فخر ہے۔ We are proud of our daughter Says Parents of Nikhat Zareen

بھارتی باکسر نکہت زرین کی کامیابی پر والدین نے خوشی کا اظہار کیا

author img

By

Published : May 20, 2022, 10:35 AM IST

استنبول میں خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر بھارتی باکسر نکہت زرین کے والدین نے خوشی کا اظہار کیا ۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے نکہت زرین کے والد جمیل احمد نے کہا کہ پورا ملک اس سونے کے تمغہ کا انتظار کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ خوشی کی بات ہے، پورے ملک نے اس سونے کے تمغہ کا انتظار کیا۔ باکسنگ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اور مجھے اپنی بیٹی کی کامیابی پر فخر ہے، کے کویتا (ٹی آر ایس ایم ایل سی) نے ہم سے ملاقات کی اور ہم نے مالی مدد کی درخواست کی۔ وزیراعلیٰ نے 50 لاکھ روپے کی منظوری دی، یہ ہمارے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔ Parents of Indian Boxer Nikhat Zareen Expressed Happiness

دریں اثناء نکہت زرین کی والدہ پروین سلطانہ نے بھی کہا کہ مجھے اپنی بیٹی کی کامیابی پر بہت خوشی اور فخر ہے، انشاء اللہ وہ قدم بہ قدم اولمپک گیمز تک پہنچے گی۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے نکہت زرین کو خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپیئن شپ 2022 میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے کیونکہ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع سے تعلق رکھنے والی نکہت آج عالمی باکسنگ چیمپیئن کے طور پر کھڑی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی باکسر نکہت زرین نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ترکی میں جاری خواتین کی باکسنگ ورلڈ چیمپیئن شپ Women World Boxing Championship میں سنسنی خیز جیت درج کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔ اس کے ساتھ ہی وہ تاریخ میں بھارت کی پانچویں گولڈ میڈلسٹ بن گئی ہیں اور انہوں نے ایم سی میری کوم کی برابری کر لی ہے۔ وہ جونیئر کیٹیگری میں عالمی چیمپیئن بن گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.