ETV Bharat / bharat

Parental Guidance موجودہ دور میں بچوں کی تربیت پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت - بچوں کے تئیں والدین کی ذمہ داری

ریاست کرناٹک کے دار الحکومت بنگلورو میں ایک عالم دین نے کہا کہ موجودہ دور میں آئے مسلم لڑکیوں کے ارتداد اور بے راہ روی کی خبریں دیکھنے اور سننے میں آتی ہیں جو نہ صرف ان کے والدین بلکہ پوری امت مسلمہ کے لئے یہ امر باعث تشویش ہے۔

Parental Guidance
Parental Guidance
author img

By

Published : Aug 19, 2023, 10:16 AM IST

Updated : Aug 19, 2023, 2:08 PM IST

Parental Guidance

بنگلورو: لوگ اپنی اولاد کی تربیت و پرورش کے لیکر فکرمند ہیں، کہیں موجودہ حالات کو لیکر پریشان ہیں تو کہیں مستقبل کو لیکر فکر مند ہیں۔ اس سلسلے میں والدین اپنی اولاد کو صحیح و درست طور پر تربیت دیں، مولانا ظہیر الدین قادری کی جانب سے شہر میں 'پیرنٹل گائڈینس' پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں والدین کو دین اسلام کی روشنی میں بتایا گیا کہ کس طرح بچوں کو عمدہ اخلاق سکھائے جائیں۔

مولانا ظہیر الدین قادری نے احادیث نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح پیارے نبی ﷺنے امت مسلمہ کو ہدایت دی تھی کہ رسول ﷺکی محبت، رسول اللہﷺ کے اہل بیت کی محبت و قرآن مقدس کی تلاوت سیکھنے و سکھانے کی ترغیب دی تھی۔ مولانا نے بتایا کہ جب بچے بڑے ہونے لگیں تو ان کے دلوں میں خوف الہی، نیکی کرنے کی عادت، اور صلح رحمی کرنے کی انہیں رغبت دلائیں۔ مولانا محمد ظہیر الدین قادری نے مزید بتایا حالات دن بدن بدلتے جارہے ہیں، اور موجودہ حالات میں بچوں کی تربیت کس طرح کی جائے والدین اس بات کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھی: 'مؤثر حکمت عملی سے بچوں کی تربیت کرنے کی ضرورت'

مولانا نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں آئے مسلم لڑکیوں کے ارتداد اور بے راہ روی کی خبریں دیکھنے اور سننے میں آتی ہیں جو نہ صرف ان کے والدین بلکہ پوری امت مسلمہ کے لئے یہ امر باعث تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کی تربیت پر بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں میں دینی ماحول پیدا ہو اور وہ بے راہ روی کا شکار نہ ہو۔

Last Updated : Aug 19, 2023, 2:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.