بھارت کے مجاہد ویر عبدالحمید Abdul Hamid کی پیدائش یکم جولائی 1933 کو ہوئی۔ ان کی پیدائش اترپردیش کے ضلع غازی پور کے دھاموں پور میں ہوئی اور 10 ستمبر 1965 میں پاکستان سے جنگ لڑتے ہوئے وہ شہید ہوئے جس کے بعد انہیں فوج کے سب سے بڑے اعزاز پرم ویر چکر سے نوازا گیا۔
شہید ہونے سے پہلے پرم ویر عبدالحمید نے صرف اپنی گن ماؤنٹ جیپ سے اس وقت کی سب سے بڑی سمجھے جانے والی پاکستان کے پیٹن ٹینک کو ختم کیا تھا۔
عبدالحمید 27 دسمبر 1954 کو بھارتی فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔ بعد میں ان کی تعیناتی ریجمنٹ کے چار گرینی ڈیئر میں ہوئی۔
کمپنی کوارٹر ماسٹر حوالدار عبدالحمید بھارتی فوج کی 4 گرینیڈیر میں ایک سپاہی تھے، جنہوں نے 1965 کی بھارت پاکستان جنگ کے دوران اپنی بہادری کی مثال پیش کرتے ہوئے ملک کے لیے قربان ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ جب پاکستانی فوج امرتسر کو گھیر کر اس کو اپنے قبضہ میں لینے کی تیار کر رہی تھی۔ تب عبدالحمید نے پاکستانی فوج کو پیٹرن ٹینکوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے دیکھا لیکن اس وقت ویر عبدالحمید نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی اینٹی ٹینک گائیڈیڈ مسائل سے لیس جیپ کو ٹیلے کے قریب کھڑا کیا اور گولے برساتے ہوئے دشمنوں کے کئی ٹینکوں کو تباہ کر ڈالا جس سے پاکستانی فوج کو جنگ کے میدان میں پیچھے ہٹنا پڑا۔
مزید پڑھیں: ویر عبدالحمید کے بارے میں آنے والی نسلوں کو بتانا ضروری: ایم ڈبلیو انصاری
اس عظیم جنگ مجاہد نے اپنی جان کی بازی لگا کر دشمنوں کے دانت کھٹے کر دیے۔ ان کے عظیم کارناموں کا مصنف بشٹ راوت کی کتاب دا بریو پرمویر اسٹوریز میں ذکر کیا گیا ہے۔ مصنف ہر بخش سنگھ نے بھی اپنی کتاب 'وار ڈسپیچز' میں عبدالحمید کی بہادری کا ذکر کیا ہے۔