پرینکا اترپردیش کے تین روزہ دورے پر ہیں ۔آج انہوں نے ریاست کے لکھیم پور میں بدسلوکی کی شکار ہوئی خاتون کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ ریاستی الیکشن کمیشن سے پنچایت الیکشن میں تشدد کے شکار افراد کے ساتھ انصاف کرنے کی اپیل کریں گی۔
انہوں نے ٹویٹ کیا،’جمہوریت کا ’چیرہرن‘ کرنے والے بی جے پی کے غنڈے کان کھول کر سن لیں، خواتین پردھان، بلاک پرمکھ، رکن اسمبلی ، رکن پارلیمنٹ، وزیراعلیٰ، وزیراعظم بنیں گی اور ان پر ظلم کرنے والوں کو شہ دینے والی حکومت کو شکست دیں گی۔
مزید پڑھیں:
Block Pramukh Election: پرینکا اور راہل گاندھی کی یوگی حکومت پر شدید تنقید
پنچایت الیکشن میں بی جے پی کی جانب سے کیے گئے تشدد کے شکار اپنی تمام بہنوں، شہریوں کے انصاف کے لیے میں ریاستی الیکشن کمیشن کو خط لکھوں گی‘۔
یو این آئی