ETV Bharat / bharat

گیا میں پنچایت انتخابات دس مرحلے میں ہوں گے

بہار کے گیا ضلع میں پہلے 332 پنچایتیں تھیں تاہم اس مرتبہ نگر پنچایت میں بارہ پنچایتوں کے شامل ہونے کی وجہ سے یہ تعداد کم ہوکر 320 ہوگئی ہے۔ گیا میں کل چوبیس بلاک ہیں جس میں 4588 ووٹنگ مراکز پر 25 لاکھ 28 ہزار 450 ووٹرز ووٹ ڈالیں گے۔ اس مرتبہ 4871 ای وی ایم مشین لگیں گی۔

panchayat-election
panchayat-election
author img

By

Published : Aug 27, 2021, 11:10 AM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں دس مرحلے میں پنچایت انتخابات منعقد ہوں گے۔ اس انتخابات میں 25 لاکھ امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ نکسل متاثر علاقوں میں انتخاب منعقد کرانا پولیس کے لیے بڑا چیلنج ہے۔

ضلع میں پنچایت انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ضلع میں کل دس مرحلے میں انتخابات منعقد ہوں گے۔ پہلے مرحلے کے لیے 24 ستمبر کو بیلاگنج و خضر سرائے بلاکس میں ووٹنگ ہوگی۔ وہیں، دسویں مرحلے میں یعنی آٹھ دسمبر کو بارہ چٹی اور موہن پور کے پنچایتوں میں ووٹنگ ہوگی۔

Panchayat-Election

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہا کہ اس مرتبہ کا پنچایت انتخابات گذشتہ پنچایت انتخابات کے مقابلے مختلف ہوگا کیونکہ پہلی مرتبہ بہار الیکشن کمیشن کی طرف سے پنچایت انتخابات میں دو عہدوں کو چھوڑ کر بقیہ تمام عہدے کے لیے ای وی ایم مشین سے ووٹنگ ہوگی، جس میں ضلع پریشد، مکھیا، پنچایت سمیتی اور وارڈ ممبر شامل ہیں جبکہ پنچ اور سرپنچ کی ووٹنگ بیلٹ پیپر سے ہوگی، اس مرتبہ کل 320 پنچایتوں کے لیے انتخاب ہونگے۔

مزید پڑھیں:۔ دربھنگہ: پنچایت انتخابات کے لیے ای وی ایم اسکیننگ کا کام جاری

واضح رہے کہ ضلع میں پہلے 332 پنچایت تھے تاہم اس مرتبہ نگر پنچایت میں بارہ پنچایت کے شامل ہونے کی وجہ سے یہ تعداد کم ہوکر 320 ہوگئی ہے. ضلع گیا میں کل چوبیس بلاک ہیں جس میں 25 لاکھ 28 ہزار 450 ووٹرز ووٹ کریں گے، اس مرتبہ 4871 ای وی ایم مشین لگیں گی جبکہ کل 4588 ووٹنگ مراکز ہیں۔

اس موقع پر ڈی ایم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوں گے، جس کے لیےافسران اور ملازمین کو تربیت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.