ملک بھر میں رکشا بندھن کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے جس میں بھائیوں اور بہنوں کے درمیان اٹوٹ محبت کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اس دن بہن اپنے بھائی کی لمبی عمر اور اچھی صحت کے لیے ہاتھ پر راکھی باندھ کر دعا کرتی ہے۔ رکشا بندھن کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی کو ان کی منہ بولی بہن قمر جہاں محسن شیخ نے بھی راکھی بھیج کر ان کی صحت اور لمبی عمر کے لیے دعا کی۔ Pakistani sister sent Rakhi to Prime Minister Modi since when is this brother sister relationship
وزیراعظم مودی کی پاکستانی بہن قمر محسن شیخ نے کورونا وبا سے قبل وزیراعظم کی رہائش گاہ پہنچ کر راکھی باندھ چکی ہیں۔ وہ گزشتہ 27 سال سے رکشا بندھن کے موقع پر مودی کو پابندی کے ساتھ مبارکباد دیتی رہی ہے۔ پاکستانی بہن نے ریشمی دھاگے کا استعمال کرتے ہوئے بھائی نریندر مودی کےلیے راکھی خود بناتی ہیں۔
گذشتہ دو سال سے کورونا وبا کی وجہ سے قمر محسن شیخ، مودی کو راکھی نہیں باندھ سکی لیکن وہ ہر سال وزیراعظم کو پابندی سے راکھی بھیجا کرتی ہے۔ اس سال بھی انہوں نے اپنے بھائی مودی کو ریشم سے بنی راکھی بھیجی ہے۔ قمر نے راکھی کے ساتھ ایک خط بھی تحریر کیا جس میں انھوں نے 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں مودی کی جیت کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ پی ایم مودی سے ملاقات کرنا چاہتی ہیں اور اس بار پوری امید ہے کہ وہ ملاقات کر پائیں گی۔ قمر محسن کا کہنا ہے کہ انھوں نے پی ایم مودی سے ملنے کی پوری تیاری کر رکھی ہے اور بس انتظار ہے کہ وہ انھیں دہلی بلائیں۔ وہ کہتی ہیں ’’میں نے پی ایم مودی کے لیے خود سے راکھی بنائی ہے۔
قمر کہتی ہیں کہ خط میں انھوں نے پی ایم مودی کے طویل عمر اور صحت مند زندگی کی تمنا ظاہر کی ہے۔ ساتھ ہی لکھا ہے کہ وہ اچھا کرتے رہیں جیسا کہ وہ کر رہے ہیں۔ 2024 میں ہونے والے عام انتخابات کے تعلق سے قمر محسن نے خط میں لکھا ہے کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ وہ پھر سے وزیر اعظم بنیں گے، وہ اس کے حقدار بھی ہیں کیونکہ ان کے پاس وہ سبھی صلاحیتیں ہیں جو اس عہدہ کے لیے ہونی چاہئیں۔
قابل ذکر ہےکہ قمر محسن شیخ نریندر مودی کو گزشتہ 27 سالوں سے راکھی بھیجتی رہی ہیں۔ گزشتہ سال رکشا بندھن پر بھی انھوں نے راکھی اور ایک کارڈ بھیجا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ انھیں وزیر اعظم مودی کی پاکستانی بہن کے نام سے جانا جاتا ہے۔ قمر نے بتایا کہ ماضی میں نریندر مودی کو راکھی باندھنے کے بعد انہوں نے مجھے آشیرواد بھی دیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کا اور مودی کا رشتہ ایک بھائی بہن کا ہے اور میں نے وزیر اعظم مودی کو اس وقت سے راکھی باندھ رہی ہوں جب وہ آر ایس ایس کے کارکن ہوا کرتے تھے۔
واضح رہے کہ قمر محسن کا تعلق پاکستان سے ہے تاہم ان کی شادی احمد آباد کے محسن سے ہوئی جس کے بعد وہ بھارت میں ہی مقیم ہیں۔
وزیراعظم مودی کی بہن شیخ نے کہاکہ مزید بتایا کہ وہ انہیں گذشتہ 30-35 سال سے جانتی ہیں اور دہلی میں پہلی مرتبہ میری ان سے ملاقات ہوئی تھی تب انہیں پتہ چلا کہ میں کراچی سے ہوں اور یہاں پر شادی کی ہے تو انہوں نے مجھے بہن کہہ کر پکارا تھا۔ میرا کوئی بھائی نہیں ہے۔ لہذا دو تین سال رکشہ بندھن کے موقع پر جب میں دہلی آئی تو ان کی کلائی پر میں نے راکھی باندھی تھی“۔
یہ بھی پڑھیں: Muslim Women Making Rakhi: باحجاب خواتین راکھی بنا رہی ہیں
انہوں نے کہاکہ ایک مرتبہ رکشا بندھن کے موقع پر میں نے ان سے کہاتھا کہ میں دعا کروں گی ککہ آپ گجرات آئیں اور وہاں چیف منسٹر بنیں۔ اس وقت وہ ہنسے تھے، مگر بعد میں وہ گجرات کے چیف منسٹر بنے۔ رکشا بندھن پر میں نے ان سے کہاتھا کہ میری دعاء قبول ہوئی ہے۔ بعدازاں وہ وزیراعظم بھی بن گئے۔