ETV Bharat / bharat

پاکستان کے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی کا انتقال

افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا محمد عمر کا انٹرویو لینے والے پاکستان کے سینئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کا طویل علالت کے بعد جمعرات کی شام کو پشاور میں انتقال ہوگیا۔ وہ 67 برس کے تھے۔

senior journalist rahimullah yusufzai
صحافی رحیم اللہ یوسف زئی
author img

By

Published : Sep 10, 2021, 11:40 AM IST

پاکستان کے سینئر صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ جمعرات کی شام رحیم اللہ یوسف زئی کے بیٹے ارشد یوسف زئی نے فیس بک پوسٹ میں ان کی وفات کی تصدیق کی۔

انہوں نے لکھا کہ 'میرے والد کا کینسر کے مرض کے باعث انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ جمعہ کو صبح گیارہ بجے مردان میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔'

رحیم اللہ یوسف زئی معروف صحافی اور افغان امور کے ماہر تھے۔ مرحوم کئی ماہ سے علیل تھے۔ رحیم اللہ یوسف زئی 10 ستمبر 1954 کو پیدا ہوئے تھے۔

صحافی کے انتقال کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے ان کے بیٹے ارشد یوسف زئی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کے والد نے کینسر کے خلاف طویل جنگ لڑنے کے بعد آخری سانس لی۔

یوسف زئی کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں میں جمعہ کو ادا کی گئی۔

tweet of arshad
ارشد یوسف کا ٹویٹ

یوسف زئی پشاور بیورو میں دی نیوز انٹرنیشنل کے ریذیڈنٹ ایڈیٹر تھے اور پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں بی بی سی کی پشتو اور اردو سروسز کے نمائندے بھی تھے۔

ان کے صحافتی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے ان کو 2004 میں تمغہ امتیاز اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔

رحیم اللہ یوسف زئی وہ واحد صحافی تھے جنھوں نے افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا محمد عمر کا انٹرویو کیا تھا۔ انھوں نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن سے بھی ملاقات کی تھی جبکہ بیشتر افغان اور پاکستانی طالبان سے نہ صرف ملاقاتیں کر چکے تھے بلکہ ان کے انٹرویو بھی کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.