ETV Bharat / bharat

Pakistani Girl Arrested بنگلورو میں مبینہ غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی لڑکی گرفتار

بنگلور پولیس نے اقرا جیوانی نامی ایک پاکستانی لڑکی کو مبینہ طور پر بھارت میں غیر قانونی طریقے سے رہنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ مذکورہ لڑکی نے ایک ڈیٹنگ ایپ کے ذریعہ ملائم سنگھ یادو سے شادی کی تھی۔ Pakistani girl illegally staying in Bengaluru arrested

بنگلورو میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی لڑکی گرفتار

author img

By

Published : Jan 23, 2023, 11:27 AM IST

بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں پولیس نے ایک 19 سالہ پاکستانی لڑکی گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے مذکورہ لڑکی پر مبینہ طور پر بھارت میں غیر قانونی طور پر رہنے کے لیے اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس نے اقرا جیوانی کو گرفتار کر کے ایف آر او حکام کے حوالے کر دیا، بعد میں انہیں ایک سرکاری گھر بھیج دیا گیا۔

بیلندور پولیس نے اتر پردیش کے ایک 25 سالہ سیکیورٹی گارڈ ملائم سنگھ یادو کو بھی گرفتار کیا، جس سے پاکستانی لڑکی نے چند ماہ قبل ڈیٹنگ ایپ کے ذریعے ملاقات کے بعد شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق وہ بھارت نیپال سرحد کے ذریعے بھارت میں داخل ہوئی تھی۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ یادو نے اقرا سے ڈیٹنگ ایپ پر دوستی کی اور انہوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

یادو نے اسے چند ماہ قبل نیپال بلایا تھا جہاں ان کی شادی ہوگئی۔ یہ جوڑا بہار کے بیر گنج پہنچنے کے لیے بھارت میں داخل ہوا اور وہاں سے پٹنہ پہنچا۔ یادو اور اقرا بعد میں بنگلورو آئے اور جناسندرا میں کرائے کے مکان میں ٹھہرے جہاں یادو نے ستمبر 2022 سے سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کرنا شروع کیا۔ یہاں تک کہ اس نے اقرا کا نام بدل کر روا یادو رکھنے کے بعد ایک آدھار کارڈ حاصل کیا اور بھارتی پاسپورٹ کے لیے درخواست دی۔

اقرا اس وقت مرکزی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نشانے پر آئی جب وہ پاکستان میں اپنے خاندان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی تھی، جس کے بعد مرکزی ایجنسیوں نے کرناٹک انٹیلی جنس کو الرٹ کر دیا۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر جوڑے کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Visa Violation Case بھٹکل میں شوہر اور اس کی پاکستانی بیوی کو قید کی سزا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.