ETV Bharat / bharat

Pakistan writes to Afghanistan پاکستان نے مسعود اظہر کے افغانستان میں چھپے ہونے کا دعوی کیا

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے قبل پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ عسکریت پسند مسعود اظہر افغانستان میں چھپا ہوا ہے اور اس کو گرفتار کیا جائے۔ اس سلسلے میں پاکستان نے افغانستان کو خط بھی لکھا ہے حالانکہ افغانستان نے خط کی تردید کی ہے۔Pakistan writes to Afghanistan

پاکستان نے مسعود اظہر کے افغانستان میں چھپے ہونے کا دعوی کیا

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 9:50 AM IST

نئی دہلی: پاکستان نے افغانستان کو خط لکھا ہے۔ اس خط میں پاکستان نے لکھا ہے کہ عسکری تنظیم جیش محمد کا سرغنہ مسعود اظہر افغانستان میں چھپا ہوا ہے، اسے گرفتار کیا جائے۔ پاکستان نے کہا ہے کہ مسعود اظہر کے ننگرہار اور کُنار کے علاقوں میں چھپنے کا امکان ہے۔ اس لیے اسے ڈھونڈ کر گرفتار کیا جائے اور اطلاع دی جائے۔ پاکستان کے انٹیلی جنس ڈیپارٹمنٹ نے مسعود اظہر کے ممکنہ ٹھکانوں کے بارے میں بھی معلومات شیئر کی ہیں۔Pakistan writes to Afghanistan seeking arrest of JeM chief Masood Azhar

پاکستان کے اس خط پر افغانستان نے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے ایسے کسی خط کی تردید کی ہے۔ طالبان حکومت کے سینئر رہنما اور اقوام متحدہ میں مستقل نمائندے سہیل شاہین نے کہا ہے کہ ہمیں مسعود اظہر کی افغانستان میں موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ہم اپنے ملک میں ایسے کسی بھی شخص کی حمایت نہیں کرتے جو ہمارے ملک میں رہ کر کسی دوسرے ملک کے لئے سازش کر رہا ہو۔

مزید پڑھیں:۔ پاکستان میں مسعود اظہر اور حافظ سعید کے خلاف سخت کاروائیاں

آپ کو بتاتے چلیں کہ ایس سی او کا اجلاس 15-16 ستمبر کو ازبکستان کے دارالحکومت سمرقند میں ہونے جا رہا ہے۔ اس ملاقات میں بھارت عسکریت پسندی کے خلاف کارروائی کا معاملہ اٹھا سکتا ہے۔ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو مسعود اظہر کی عسکریت پسندآنہ کارروائیوں کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.