ETV Bharat / bharat

جامع حکمرانی کے لیے طالبان کی مدد کی جائے گی: باجوا - ای ٹی وی بھارت خبر

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا کے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ہفتے کے روز کابل پہنچے جہاں طالبان حکومت سازی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

باجوا
باجوا
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 9:28 AM IST

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاويد باجوا نے برطانیہ کے وزیر خاجہ ڈومینک راب کے ساتھ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغانستان سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق باجوا نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن اور اور ایک جامع حکومت کی تشکیل کے لئے تعاون کرے گا۔

باجوا کے یہ ریمارکس ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ہفتے کے روز کابل پہنچے جہاں طالبان حکومت سازی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ، پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کے لیے جمعرات کو پاکستان پہنچے۔

ذرائع کے مطابق کہ فریقین دفاع، تربیت اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون پر متفق ہیں۔

راب نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان تعلقات کی بنیاد بہت مضبوط ہے اور برطانیہ اسے اگلے درجے تک لے جانا چاہتا ہے۔ افغانستان کے مستقبل میں بھی ہمارے مشترکہ مفادات ہیں۔ ہم طالبان کا ان کے الفاظ سے نہیں بلکہ عمل سے فیصلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:

افغانستان: پاکستان کے انٹیلی جنس چیف کابل پہنچے، حکومت کی تشیکل جلد

اس دوران باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.