ETV Bharat / bharat

IED Blast in Pakistan: آئی ای ڈی دھماکہ میں چار پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک، 10 زخمی

بلوچستان کے ضلع سبی میں ایک آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس میں چار پاکستانی فوجی اہلکار کے ہلاک جب کہ دس دیگر افراد شدید طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے، زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Four Soldiers Kills in Pakistan

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 9:42 AM IST

آئی ای ڈی دھماکہ میں چار پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک، 10 زخمی

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ریاست بلوچستان کے ضلع سبی میں دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) کے حملے میں چار پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور 10 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ IED Blast in Sibi kills Four Soldiers, 10 Injured

یہ حملہ اسلامک اسٹیٹ خراسان صوبہ (آئی ایس کے پی) کی جانب سے دعویٰ کرنے کے چند دن بعد ہوا ہے کہ اسی ضلع میں ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم سات پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے۔

میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت "عبدالرحمان الباکستانی" کے نام سے ہوئی ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال کے آغاز سے ہی عسکریت پسندی کے متعدد واقعات نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا تھا کیونکہ اس دوران اسلام آباد اور لاہور سمیت بڑے شہروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسلام آباد میں قائم ایک تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں اس خدشے کی تائید کی گئی ہے کہ پاکستان گزشتہ چند سالوں سے آہستہ آہستہ افراتفری اور عدم استحکام کی طرف جا رہا ہے۔

اس سے قبل 12 مارچ کو پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ٹانک میں ایک آئی ای ڈی دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.