ETV Bharat / bharat

Interpol Assembly in India انٹرپول جنرل اسمبلی میں داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کے متعلق سوال پر پاکستان کا جواب ----- - پاکستانی وفد کی انٹرپول جنرل اسمبلی میں شرکت

پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل محسن بٹ، جو دہلی میں انٹرپول کانفرنس میں شریک ہیں، نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کے بارے میں سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ Interpol Assembly in India

Pakistan FIA chief silent on extradition of Dawood and Hafiz Sayeed to India at Interpol Assembly in delhi
پاکستان کے ایف آئی اے سربراہ کی داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کے متعلق سوال پر خاموشی
author img

By

Published : Oct 18, 2022, 5:51 PM IST

نئی دہلی: دہلی میں انٹرپول کی جاری 90ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر ایک دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی، جب پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل محسن بٹ سے استفسار کیا گیا کہ کیا پاکستان نے داؤد ابراہیم اور حافظ سعید کو بھارت کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پاکستان کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سربراہ محسن بٹ کو اس بارے میں خاموشی اختیار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔یہ دونوں افراد بھارت کی سکیورٹی ایجنسیوں کو انتہائی مطلوب ہیں۔

  • #WATCH | Pakistan's director-general of the Federal Investigation Agency (FIA) Mohsin Butt, attending the Interpol conference in Delhi, refuses to answer when asked if they will handover underworld don Dawood Ibrahim & Lashkar-e-Taiba chief Hafiz Saeed to India. pic.twitter.com/GRKQWvPNA1

    — ANI (@ANI) October 18, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

قابل ذکر ہے کہ دہلی میں جاری انٹرپول جنرل اسمبلی میں پاکستان کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل محسن بٹ دو رکنی وفد کا حصہ ہیں۔ پاکستانی وفد کی شرکت اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر کشیدگی اور حال ہی میں ختم ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت متعدد عالمی فورمز میں کشمیر کو بین الاقوامی مسئلہ بنانے کی پاکستان کی کوششوں کے باوجود آئی ہے۔

اس سے پہلے آج وزیر اعظم نریندر مودی نے انٹرپول کی اسمبلی سے خطاب کیا۔ چار روزہ کانفرنس کا اختتام 21 اکتوبر کو ہوگا اور اس میں 195 انٹرپول کے رکن ممالک کے وزراء، ممالک کے پولیس سربراہان، قومی مرکزی بیورو کے سربراہان اور سینئر پولیس افسران پر مشتمل وفود شرکت کر رہے ہیں۔ انٹرپول جنرل اسمبلی کا اجلاس تقریباً 25 سال کے وقفے کے بعد بھارت میں ہو رہا ہے، یہ آخری بار 1997 میں منعقد ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.