پدما شری ڈاکٹر شانتی جین کا آج پٹنہ میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے ہفتے کی شام 6 بجے کھچڑی کھائی تھی۔ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے وہ شام 6 بجے کمرے میں سونے چلی گئیں۔ صبح ان کی لاش کمرے میں اس وقت ملی جب ان کا ڈرائیور ان کے گھر پہنچا تو انہوں نے دروازہ نہیں کھولا۔ جب اس نے آس پاس کے لوگوں کو اکٹھا کیا اور دروازہ توڑکر دیکھا تو شانتی جین اپنے بستر پر بے ہوش پڑی ہوئی تھی۔ آج صبح وہ کووڈ کے ٹیسٹ کے لئے جانے والی تھی۔ لیکن اس سے پہلے ہی وہ فوت ہوگئی۔ شانتی جین دو دن سے کھانسی اور بخار میں مبتلا تھی۔
- شانتی جین کون ہے؟
ڈاکٹر شانتی جین کو پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ڈاکٹر شانتی جین کو لوک ساہتیہ پر خصوصی کام کرنے پر ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ سینئر ساہتیہ کار ڈاکٹر شانتی جین 4 جولائی 1946 کو پیدا ہوئی تھیں، انہوں نے ایم اے (سنسکرت اور ہندی) پی ایچ ڈی، ڈی لٹ، سنگیت پربھاکر کی تعلیم حاصل کی۔ وہ ریاست بہار کے بھوج پور ضلع کے آرا نگر میں واقع ایچ ڈی جین کالج سے پروفیسر اور سنسکرت ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے ریٹائر ہوئی تھیں۔
- گھر میں موت
سینئر ساہتیہ کار ڈاکٹر شانتی جین، جنھوں نے بہار کو الگ شناخت دی، ان کا انتقال کدم کوآں لوہانی پور میں ان کی اپنی رہائش گاہ پر ہی ہوا۔ دراصل پدماشری شانتی جین کو پچھلے کچھ دنوں سے بخار اور کھانسی تھی۔ اتوار کے روز وہ کووڈ ۔19 ٹیسٹ کرانے جارہی تھیں۔
آخری رسومات کے لیے پریشانی
عوام ان کی آخری رسومات لینے کا انتظار کر رہے ہیں اب ان کی آخری رسومات کے لئے ان کی میت کو شمشان گھاٹ لے جانے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ شانتی جین کے ڈرائیور دیپک شاہ نے بتایا کہ وہ کل رات کا کھانا کھانے کے بعد اپنے کمرے میں سونے کے لئے گئی تھیں۔ اتوار کی صبح جب دیپک لوہنی پور ان کی رہائش گاہ پہنچے تو پدمشری شانتی جین کا دروازہ بند تھا۔ کئی بار دروازہ پیٹنے اور ان کے موبائل پر کال کرنے کے بعد بھی جب پدماشری نے دروازہ نہیں کھولا تو موقع پر موجود پدماشری کے ڈرائیور دیپک نے دیگر پڑوسیوں کی مدد سے اپارٹمنٹ کا دروازہ توڑ دیا۔ لوگوں نے دیکھا کہ پدماشری ڈاکٹر شانتی جین بستر پر بے ہوش پڑی تھی۔ دیپک نے کہا کہ گھر کے افراد پدماشری کی لاش اٹھانے میں مدد نہیں کررہے ہیں۔ ان کی لاش کو گھاٹ تک لے جانے کے لئے بہت جدوجہد کرنا پڑرہی ہے۔
- چل رہی تھی دوائی
واقعے کے بارے میں معلوم ہوتے ہی پدماشری شانتی جین کے رشتہ داروں کی آمد ان کی رہائش گاہ پر شروع ہوگئی۔ اس موقع پر موجود پدماشری شانتی جین کے داماد کا کہنا ہے کہ انہیں پچھلے کچھ دنوں سے کھانسی اور بخار تھا۔ اس کی دوا بھی مستقل طور پر وہ استعمال کررہی تھی۔
- شانتی جین کو ان اعزازات سے نوازا گیا
- پدمشری کو لوک ساہتیہ پر خصوصی کام کرنے اور ساہتیہ کی خدمت کرنے پر اعزاز سے نوازا گیا تھا۔
- ڈاکٹر شانتی جین کو صدر کے ذریعہ سن 2009 میں سنگیت ناٹک اکیڈمی قومی ایوارڈ ملا تھا۔
- مدھیہ پردیش حکومت نے سنہ 2008 میں نیشنل دیوی اہلیہ اعزاز سے نوازا تھا۔
- کے کے برلا فاؤنڈیشن کے تحت شنکر ایوارڈ کا اعزاز ملا۔
- وزارت ثقافت حکومت ہند کا نیشنل فیلوشپ ایوارڈ ملا۔
- آل انڈیا ریڈیو کا قومی اعزاز۔
- چیتی کتاب کے لئے بہار حکومت کا قومی زبان ایوارڈ۔
- اس کے علاوہ انہوں نے آرٹسٹ ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات وصول کیے تھے۔