ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم Covid Vaccination Campaign in India کے تحت 326 ویں دن منگل کے روز 66 لاکھ سے زائد کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ ویکسینیشن مہم Covid Vaccination Campaign کے تحت اب تک 129 کروڑ سے زائد لوگوں کو ٹیکے لگ چکے ہیں۔
صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے دیر شام یہاں بتایا کہ ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت آج شام 7 بجے تک 129 کروڑ 46 لاکھ آٹھ ہزار 45 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ آج 66 لاکھ 37 ہزار 528 کووڈ ویکسین دی گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 80 کروڑ 47 لاکھ 68 ہزار 300 افراد کو کووڈ ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی ہے، جب کہ 48 کروڑ 98 لاکھ 39 ہزار 745 افراد کو دوسری خوراک دی گئی ہے Nationwide COVID-19 Vaccination Drive۔
- مزید پرھیں: ویکسین ہر کسی کے لیے
وزارت نے کہا ہے کہ ویکسینیشن دیر شام تک جاری رہی Vaccination Continued till Late Evening۔ اس لیے حتمی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ وزارت کے مطابق ویکسینیشن کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے اور اعلیٰ سطح پر اس کی نگرانی کی جاتی ہے۔
یو این آئی