یوکرین میں جاری روسی فوجی کارروائیوں کے درمیان، 11,000 سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کو جنگ زدہ ملک سے نکالا جاچکا ہے، یہ اطلاع وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے ہفتہ کو دیا ہے۔Evacuation of Indian from Ukraine
وزیر نے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 170 ہندوستانی شہریوں کا استقبال کیا جنہیں یوکرین سے نکالا گیا تھا۔ مرلی دھرن نے ٹویٹر پر کہا "آپریشن گنگا مکمل طور سے متحرک ہے، اب تک 11,000 سے زیادہ ہندوستانیوں کو یوکرین سے نکالا جا چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ نئی دہلی کے ہوائی اڈے پر 170 ہندوستانیوں کے ایک گروپ کا استقبال کرنے پر خوشی ہے، جنہیں Air India کے ذریعے نکالا گیا ہے، ہمارے مشنز، غیر ملکی حکومتوں اور رضاکاروں کی مسلسل حمایت کے لیے ان کا شکریہ۔
یہ بھی پڑھیں:
وہیں آج فضائیہ کے تین طیاروں نے آپریشن گنگا کے تحت یوکرین کے پڑوسی ممالک رومانیہ، سلوواکیہ اور پولینڈ سے 629 ہندوستانی شہریوں کو واپس لایا گیا ہے۔
آئی اے ایف نے ٹویٹ کیا، " اب تک، آئی اے ایف نے 2,056 مسافروں کو واپس لانے کے لیے 10 پروازیں چلائی ہیں جبکہ 26 ٹن امدادی سامان ان تینوں ممالک میں لے جایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت ہند نے یوکرین کی سرحد سے متصل چار پڑوسی ممالک میں 'خصوصی ایلچی' کو بھی تعینات کیا ہے تاکہ ہندوستانی شہریوں کے انخلاء کے عمل میں ہم آہنگی اور نگرانی کی جا سکے۔
وزارت خارجہ کے مطابق آپریشن گنگا کے تحت 16 پروازیں طے کی گئیں جن میں ہندوستانی فضائیہ کے C-17 طیارے شامل ہیں۔
روسی افواج نے 24 فروری کو یوکرین میں فوجی آپریشن شروع کیا اور تین دن قبل ماسکو نے یوکرین کے الگ ہونے والے علاقوں - ڈونیٹسک اور لوہانسک کو آزاد اداروں کے طور پر تسلیم کیا تھا۔