ڈنمارک کی فلم 'انادر راؤنڈ' جس میں میڈس میکلسن نے اداکاری کی ہے، نے یہاں 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا آیوارڈ اپنے نام کیا۔
اس کامیڈی ڈرامہ کی ہدایتکاری تھامس ونٹربرگ نے کی ہے، جنہوں نے چار دوستوں کی زندگیوں کو سکرین پر اتارا ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ شراب سے چار دوستوں کی سماجی اور پیشہ ورانہ زندگیاں کس طرح متاثر ہوتی ہے۔
کلو زھاؤ کو اکیڈمی ایوارڈز میں ’نومیڈلینڈ‘ کے لئے بہترین ہدایت کار کا آسکر ایواڈ سے نوازا گیا۔ یہ آسکر جیتنے والی وہ دوسری خاتون اور ہدایت کاری کے شعبے میں پہلی خاتون ہیں جنھوں نے یہ ایوارڈ جیتا ہے۔
محترمہ زھاؤ 2010 میں آسکر میں بیسٹ ڈائریکٹر کے طور پر نامزد ہونے والی پہلی خاتون بننے کے بعد ایوارڈ جیتنے والی دوسری خاتون فلم ساز بن گئیں۔
یہ 93 ویں اکیڈمی ایوارڈتقریب پیر کے روز گرین وچ مین ٹائم دوپہر 12 بجے شروع ہوئی۔ اس سال آسکر کا انعقاد لاس اینجلس میں یونین اسٹیشن پر کورونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے محدود شائقین کے ساتھ کیا جارہا ہے۔
ڈینش فلم ڈائریکٹر تھامس ونٹربرگ نے ’اندر راؤنڈ‘ کے لئے بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا آسکر جیتا جبکہ بہترین اوریجنل اسکرین پلے کا ایوارڈ کو ایمرالڈ فینیل کو ’پرومیسنگ ینگ وومین‘ کےلئے دیا گیا ہے۔
’جوڈاس اور بلیک مسیحا‘ میں ڈینیل کلویا کو اپنے کردار کے لئے بہترین معاون اداکار کے اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
سنہ 2021 میں آسکر ایوارڈ اپنے نام کرنے والے فاتحین کی تفصیل یوں ہے:
- بیسٹ اداکاار
انتھانی ہاپکنز - ڈی فادر
- بیسٹ اداکارہ
فرانسس میک ڈورمنڈ
- بیسٹ ڈائریکٹر
چھالؤ زاؤ (نوماڈلینڈ)
- بیسٹ سپورٹنگ ایکٹر
ڈینیئل کالویا (جوڈس اینڈ بلیک مسایا)
- بیسٹ اسپورٹنگ ایکٹریس
یون یوح جُنگ( مناری)
- ڈاکیومینٹری شارٹ فیچر فلم
کالیٹ - انتھانی گیاچنو۔ الائس ڈویارڈ
- بیسٹ ڈاکیومینٹری فیچر
مائی اکٹوپس ٹیچر ( کریگ فاسٹر، پیپا اہلرلک، جیمس ریڈ)
- بیسٹ کاسٹیوم ڈیزائن
ما رینیز بلیک بوٹم ( این روتھ )
- بیسٹ پروڈیکشن ڈیزائن
منک (ڈونالڈ گراہم برٹ، جان پاسکل)
- لائو ایکشن شارٹ فلم
ٹو ڈسٹنٹ سٹرنجرز ( ٹراون فری، مارٹن ڈیسمانڈ رائی)
- بیسٹ اڈاپٹڈ اسکرین پلے
دا فادر (فلورن زیلر، کرسٹوفر ہمپٹن)
- بسٹ انیمیٹڈ فیچر
سول - پیٹ ڈاکٹر۔ ڈان لیگ مُرے
- بیسٹ انیمیٹڈ شارٹ فلم
اِف اَنی تھینگ ہپنز آئی لاو یو ( وِل مکورماک، مائکل گویئر)
- بیسٹ فلم ایڈیٹنگ
ساؤنڈ آف مٹل (مائیکل ای جی۔ نیلسن)
- بیسٹ سینماٹو گرافی
منک (ایرک میسرشیمت)
- میک اپ اینڈ ہیر اسٹائلنگ
ما رینیز بلیک باٹم (میا نیل، سرگیو لوپیز رویرا، جمیکا ولسن)
- انٹرنیشنل فیچر فلم
انادر راونڈ
- بیسٹ ساونڈ
ساونڈ آف مٹل (مائکل کوٹولینک، نیکولس بیکر)
- بیسٹ اریجنل سکرین پلے
پرامیسنگ ینگ وومن (ایمارلڈ فینل)