ETV Bharat / bharat

Kamal Nath On PFI اگر پی ایف آئی کے خلاف پختہ ثبوت ہیں تو سخت کارروائی کی جائے، کمل ناتھ - پی ایف آئی پر پانچ سال تک پابندی

سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے مرکزی حکومت کے ذریعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پابندی عائد کیے جانے کے سلسلے میں کہا کہ اگر ٹھوس ثبوت ہوں تو ہی کسی تنظیم کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔ Kamal Nath On PFI

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 3:52 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے مرکزی حکومت کے ذریعہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) پر پابندی عائد کئے جانے کے سلسلے میں آج کہا کہ اگر ٹھوس ثبوت موجود ہوں تبھی کسی تنظیم کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے۔ انہوں مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ اگر پی ایف آئی پہلے ہی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے تو مرکز اتنے وقت سے کیا کررہا تھا۔ Kamal Nath On PFI

کمل ناتھ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ اگر کوئی ثبوت ہے کہ وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ ہے، چاہے وہ پی ایف آئی ہو یا کوئی اور تنظیم، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کو سکیورٹی کی ضرورت ہے اور اگر پی ایف آئی کی سرگرمیاں اتنے سال سے چل رہی ہیں تو یہ مرکزی حکومت کی ناکامی ہے، حکومت اتنے سال سے کیا کر رہی تھی۔ پی ایف آئی آج پیدا نہیں ہوا، یہ کب سے رجسٹرڈ ہے۔ اگر یہ پہلے ہی دہشت گرد تنظیموں سے جڑی تنظیم تھی تو اتنے سال سے مرکزی حکومت کیا کر رہی تھی؟

یہ بھی پڑھیں: PFI Ban For Five Years پی ایف آئی پر پانچ سال کے لئے پابندی عائد

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.