ETV Bharat / bharat

Pak Army on 9th Violence نو مئی کا منصوبہ بند تشدد دوبارہ نہیں ہونے دیا جائے گا، پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر - منصوبہ بند تشدد دوبارہ نہیں ہونے دیا جائے گا

پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے 9 مئی کو تشدد بھڑکانے والوں کو خبردار کیا ہے کہ 9 مئی جیسا تشدد مستقبل میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ یہ بات سیالکوٹ گیریژن کے دورے پر آئے آرمی چیف نے کہی۔

پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر
پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر
author img

By

Published : May 18, 2023, 11:43 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) جنرل عاصم منیر نے کہا کہ 9 مئی کے افسوسناک واقعات کو مستقبل میں دوبارہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سیالکوٹ گیریژن کے دورے کے موقعے پر آرمی چیف نے کہا کہ "کسی کو بھی ہمارے شہداء اور ان کی یادگاروں کی بے عزتی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستانی مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری اہلکاروں اور عوام کے لیے ایک تحریک اور باعث فخر ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا اور یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ملک کی عزت و وقار کے لیے جانیں قربان کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ منصوبہ بند واقعات کو کسی قیمت پر دوبارہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ COAS نے 9 مئی کو اس دن کے واقعے کے لیے 'یوم سیاہ' قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ملک کو شرمندہ کرنے والے تمام ذمہ داروں کو ضرور انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ مسلح افواج اپنے اداروں کے تقدس اور سلامتی کو پامال کرنے کی کسی بھی کوشش یا توڑ پھوڑ کو برداشت نہیں کرے گی اور 9 مئی کے یوم سیاہ پر سازش کرنے والے تمام افراد، اکسانے والوں اور توڑ پھوڑ کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو سزا دینے کا عزم ظاہر کیا۔

مزید پڑھیں: Qasim Suri Arrested قاسم سوری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنما گرفتار

واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے ڈرامائی گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف مقامات پر مظاہرے اور تشدد کو ہوا دی تھی۔ حامیوں نے راولپنڈی میں آرمی ہیڈ کوارٹر اور لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا۔ مختلف مقامات پر آگ زنی اور تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں۔ متعدد مقامات پر پولیس نے مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے طاقت کا استعمال بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.