ETV Bharat / bharat

Parliament Winter Session بہار میں زہریلی شراب سے اموات اور سی بی آئی کے غلط استعمال پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ

بی جے پی کی طرف سے بہار میں زہریلی شراب کی وجہ سے 40 لوگوں کی موت کا معاملہ اٹھائے جانے اور اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے ای ڈی اور سی بی آئی کے غلط استعمال مسئلہ اٹھائے جانے، نیز ججوں کی تقرری، او ر انتخابات پر بحث کے مطالبے پر جمعرات کے روز راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ ہوا۔Opposition Ruckus in Rajya Sabha

author img

By

Published : Dec 15, 2022, 5:13 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی طرف سے بہار میں زہریلی شراب کی وجہ سے 40 لوگوں کی موت کا معاملہ اٹھائے جانے اور اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے غلط استعمال مسئلہ اٹھائے جانے، نیز ججوں کی تقرری، او ر انتخابات پر بحث کے مطالبے پر جمعرات کے روز راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے صبح ایک گھنٹے کے دوران ایوان کی کارروائی تین بار ملتوی کی گئی۔ Ruckus in Rajya Sabha over misuse of CBI

صبح گیارہ بجے ایوان کے فلور پر ضروری دستاویزات رکھے جانے کے بعد ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے راگھو چڈھا، کانگریس کے پرمود کمار تیواری اور اکھلیش سنگھ، شیو سینا کی پرینکا چترویدی سمیت کل سات ارکان نے ضابطہ 267 کے تحت ای ڈی اور سی بی آئی کے غلط استعمال، ججوں کی تقرری اور انتخابات پر بحث کے سلسلے میں نوٹس دیا ہے جو چیئرمین کے زیر غور ہے۔ انہوں نے ارکان سے اپیل کی کہ وہ ایوان کو چلانے میں تعاون کریں۔

ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن نے قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے اس طرح کے نوٹس پر بات کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ پرمود تیواری نے کہا کہ آج ایوان کے سامنے درج کاموں کو معطل کرکے عوامی اہمیت کے موضوعات پر بحث کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی اور سی بی آئی کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ پرینکا چترویدی نے کہا کہ یہ ایوان ریاستوں کا ہے اور انہوں نے جو مسائل دیئے ہیں وہ فوری اہمیت کے حامل ہیں۔ اس لیے پہلے ان پر بحث ہونی چاہیے۔ قائد ایوان پیوش گوئل نے چترویدی کے بیان کی مخالفت کی۔ محنت اور روزگار کے وزیر بھوپیندر یادو نے کہا کہ اراکین کسی بھی معاملے پر قواعد کا حوالہ دے سکتے ہیں، لیکن حتمی فیصلہ چیئرمین ہی کریں گے۔

ڈپٹی اسپیکر ہری ونش نے کہا کہ چیئرمین نے مذکورہ مسائل پر رضامندی نہیں دی ہے، اس لیے ان موضوعات پر بات نہیں کی جاسکتی ہے۔ اس کے بعد بی جے پی کے ارکان اپنی نشستوں کے قریب کھڑے ہو گئے اور اونچی آواز میں بولنے لگے۔ اس دوران وقفہ صفر کا اعلان کیا گیا۔ اس کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہو گئے اور شور مچانا شروع کر دیا۔ ہنگامہ بڑھنے پر ایوان کی کارروائی 11 بج کر 20 منٹ پر 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

ایوان کا اجلاس دوسری مرتبہ شروع ہوا تو دونوں جانب سے ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ ڈپٹی اسپیکر نے دونوں فریقوں سے ایوان کی کارروائی جاری رکھنے کی استدعا کی تاہم ایک منٹ کے اندر ہی اجلاس دوبارہ 15 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

تیسری بار کارروائی شروع ہوئی تب بھی دونوں طرف سے ہنگامہ آرائی جاری رہی۔ پریزائڈنگ چیئرمین بھونیشور کلیتا نے وقفہ صفر کے لیے بی جے پی کے وپلب دیو کا نام پکارا۔ وپلب دیو نے کہا کہ بہار میں زہریلی شراب کی وجہ سے 40 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ راشٹریہ جنتا دل کے منوج کمار جھا اس دوران ضابطہ کا معاملہ اٹھانا چاہتے تھے لیکن اجازت نہیں دی گئی۔ اس کے فوراً بعد کانگریس ارکان ایوان کے بیچ میں آگئے اور ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی شروع کردی۔ 12 بجے سے دو منٹ قبل ارکان کے خاموش نہ ہونے پر ایوان کا اجلاس 12 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Accid Attack On Minor Girl دہلی میں نابالغ لڑکی پر تیزاب حملہ کی پارلیمنٹ میں گونج

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.