ETV Bharat / bharat

Protest Against Government اپوزیشن جماعتیں آج پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کریں گی

تمام ہم خیال اپوزیشن جماعتیں آج پارلیمنٹ میں گاندھی مجسمہ کے سامنے تمام اپوزیشن سیاہ لباس پہن کر احتجاج کریں گی۔ اپوزیشن جماعتیں راہل گاندھی کی پارلیمانی رکنیت کی منسوخی کے خلاف احتجاج کریں گی۔Opposition parties to continue black protest against government

اپوزیشن جماعتیں آج پارلیمنٹ کے احاطے میں احتجاج کریں گی

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 9:15 AM IST

نئی دہلی: اپوزیشن جماعتوں نے پیر کو فیصلہ کیا کہ راہل گاندھی کی نااہلی اور ملک میں جمہوریت کو پامال کرنے پر مرکزی حکومت کے خلاف منگل کو اپنا سیاہ احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس نے قائدین کو عشائیہ پر مدعو کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری رہے گا اور آج یعنی منگل کو پارلیمنٹ میں گاندھی مجسمہ کے سامنے تمام اپوزیشن سیاہ لباس پہن کر احتجاج کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں کھرگے کے چیمبر میں ہونے والی میٹنگ میں حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔اپوزیشن رہنماوں کی میٹنگ میں یو پی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی بھی موجود تھیں۔

ڈی ایم کے، این سی پی، جے ڈی یو، بھارت راشٹرا سمیتی، سی پی آئی-ایم، سی پی آئی، اے اے پی، ایم ڈی ایم کے، ٹی ایم سی، آر ایس پی، آر جے ڈی، نیشنل کانفرنس، آئی یو ایم ایل، سماج وادی پارٹی اور جے ایم ایم کے رہنما موجود تھے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) وی ڈی ساورکر کے بارے میں راہل گاندھی کے ریمارکس پر اپنی تشویش کے سبب موجود نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:۔ Opposition Meeting مودی حکومت کے خلاف اٹھارہ اپوزیشن پارٹیاں متحد

کانگریس رہنما جے رام رمیش نے بعد میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس میٹنگ میں 18 پارٹیوں کے رہنما موجود تھے اور انہوں نے مودی حکومت کے خلاف اپنی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جو جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے اور اس نے تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے اے این آئی کو بتایا کہ ہر اپوزیشن پارٹی ایک ساتھ ہے اور وہ اسی توانائی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.