نئی دہلی: ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ کو سی بی آئی کورٹ نے 4 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات معاملے میں دہلی کے راؤز ایونیو کورٹ نے سزا کا اعلان کیا۔ Op Chautala Sentenced to 4 Years۔ اس کے علاوہ عدالت نے چوٹالہ پر 50 لاکھ کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے اوم پرکاش چوٹالہ کی 4 جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ 21 مئی کو سی بی آئی عدالت نے اس معاملے میں چوٹالہ کو قصوروار قرار دیا تھا۔ Om Prakash Chautala Convicted جس کے بعد جمعرات کو عدالت میں چوٹالہ کی سزا پر بحث ہوئی۔ چوٹالہ کی جانب سے 90 فیصد معذوری اور بیماریوں کا حوالہ دیتے ہوئے عدالت سے نرمی برتنے کی اپیل کی گئی۔ جب کہ سی بی آئی نے چوٹالہ کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ غور طلب ہے کہ 87 سالہ اوم پرکاش چوٹالہ کو ہریانہ میں جے بی ٹی بھرتی گھپلہ میں گذشتہ سال سزا کاٹنے کے بعد تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ اب اوم پرکاش چوٹالہ کو آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات کیس میں چار سال کی سزا سنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے بی ٹی بھرتی گھوٹالہ: اوم پرکاش چوٹالہ کی سزا مکمل