ETV Bharat / bharat

Digvijay Singh Slams BJP اگلے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف صرف کمل ناتھ لیں گے، دگ وجے سنگھ - ایم پی وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف

بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کانگریس کے سینیئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کے سات لوگوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے سوٹ سلائے ہیں، لیکن ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف صرف کمل ناتھ لیں گے۔

اگلے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف صرف کمل ناتھ لیں گے، دگ وجے سنگھ

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 5:03 PM IST

جیسی نگر: کانگریس کے سینیئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے سات لوگوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے سوٹ سلائے ہیں، لیکن ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف صرف کمل ناتھ لیں گے۔ سنگھ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پاس وزیر اعلیٰ کے عہدہ کے امیدواروں کی مکمل فہرست ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کے علاوہ وزراء بھوپیندر سنگھ، گوپال بھارگوا، نروتم مشرا، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، پارٹی جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ اور ریاستی صدر وی ڈی شرما بھی اس تیاری میں ہیں۔ بی جے پی کے سات لوگوں نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے لیے سوٹ سلائے ہیں، لیکن اگلے وزیر اعلیٰ کے عہدے کی حلف برداری صرف کمل ناتھ ہی کی ہوگی۔

اس موقع پر انہوں نے جیسی نگر کے سورکھی اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے اور ریاستی حکومت میں وزیر گوند سنگھ راجپوت کو نشانہ بناتے ہوئے ان پر جم کر الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ راجپوت پتہ نہیں کتنا لے کر بی جے پی میں گئے تھے۔ سورکھی اسمبلی میں عوامی خدمت نہیں بلکہ پیسے کی خدمت چل رہی ہے اور بی جے پی میں شامل ہونے والے نئے لیڈر وزیر بن کر پرانی بی جے پی کو ختم کرنے کا کام کر رہے ہیں۔

سنگھ نے کہا کہ تجزیہ ان کا نہیں ہو سکتا۔ سب جانتے ہیں کہ یہاں ہر کام میں ان کا’کمیشن‘ کتنا ہے۔ یہاں کے تاجروں کو حکومت کے ساتھ ایم ایل اے کا ٹیکس الگ سے ادا کرنا پڑتا ہے۔ سنگھ نے کہا کہ اب بی جے پی والے سورکھی میں بھی دکھی ہیں۔ یہاں جن سنگھ کا پرچار کرنے والے لوگ اس بات سے دکھی ہیں کہ جن آدرشوں کے لیے انہوں نے آر ایس ایس اور جن سنگھ کا ساتھ دیا تھا، اب وہ تمام آدرش ختم ہو چکے ہیں۔ سورکھی میں صرف ایک ہی مثال باقی رہ گیا ہے، وہ وصولی کی۔

یہ بھی پڑھیں: MP Assembly Elections اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو 116 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، دگ وجے

سورکھی ایم ایل اے راجپوت پچھلی کمل ناتھ حکومت میں وزیر تھے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات کے بعد، وہ مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے ساتھ کانگریس چھوڑنے والوں میں شامل تھے۔ بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد انہیں شیوراج سنگھ چوہان حکومت میں وزیر بنایا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.