ETV Bharat / bharat

کورونا کو صرف بھگوان ہی روک سکتے ہیں، حکومت کچھ نہیں کر سکتی: بی جے پی ایم پی - اترپردیش کے علی گڑھ شہر سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ستیش کمار گوتم نے کیا دعویٰ

کورونا کو صرف بھگوان ہی روک سکتے ہیں، حکومت کچھ نہیں کر سکتی، یہ بیان علی گڑھ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ستیش کمار گوتم نے دیا ہے۔

خدا کووڈ کو روک سکتا ہے ، حکومت کچھ نہیں کر سکتی

author img

By

Published : May 8, 2021, 8:04 AM IST

Updated : May 8, 2021, 9:28 AM IST

اترپردیش کے علی گڑھ شہر سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ستیش کمار گوتم نے اپنی حکومت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ''کورونا وائرس ایک ایسی وبائی بیماری ہے جسے صرف بھگوان ہی روک سکتے ہیں، حکومتیں ان حالات میں کچھ نہیں کر سکتیں۔ اس سلسلہ میں حکومت پر الزام تراشی مناسب نہیں ہے۔''

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں زندگی بچانے والی گیس کی کوئی کمی نہیں ہے۔ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کوئی نہیں مررہا ہے۔

لیکن دوسری جانب بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ کے دعوؤں کے برخلاف، یوپی کے علی گڑھ ضلع میں درجنوں کووڈ اموات ہوئیں۔ کووڈ مریضوں کے رشتے دار اور نگہداشت کرنے والے ضلع کے مختلف آکسیجن پلانٹوں پر جمع ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ جنہیں آکسیجن وقت پر مہیا نہیں ہوسکی یا پھر آکسیجن انہیں بلیک میں خریدنا پڑا، ایسے افراد کی تعداد زیادہ ہے جنہیں آکسیجن خریدنے کے لیے بڑی رقم دستیاب نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ مہنگی بلیک والی آکسیجن خرید نہ پانے کی وجہ سے انہوں نے اپنوں کو کھودیا ہے۔

دیکھا جارہا ہے کہ ضلع میں آکسیجن کی ناکافی فراہمی کی وجہ سے بہت سے کووڈ مریض اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔ تاہم علی گڑھ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ستیش کمار گوتم کا دعویٰ ہے کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کوئی نہیں مررہا ہے اور نہ ہی زندگی بچانے والی گیس کی کوئی کمی ہے۔ لیکن ان کے اس دعوے کو متعدد مقامی افراد نے سرے سے خارج کردیا ہے۔

خفیہ خبروں کے مطابق زیادہ تر معاملات میں آکسیجن پلانٹس میں موجود دلال کووڈ مریضوں کے لواحقین سے آکسیجن سلنڈروں کے لئے بھاری رقم وصول کرتے ہوئے بھی دیکھے جارہے ہیں۔ آکسیجن سلنڈر کی قیمت برداشت کرنے سے قاصر، بہت سے لوگوں نے اپنی جان بھی گنوا دی۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سے اس بارے میں پوچھ گچھ کرنے پر انہوں نے کہا کہ میڈیکل آکسیجن کے محتاج افراد ٹول فری نمبر '9457762404' کا استعمال کرکے ان سے رابطہ کرسکتے ہیں، اگر ایسے افراد جنہیں ضرورت ہے تو ایسے ضرورت مندوں کو آکسیجن ضرور فراہم کی جائے گی۔

Last Updated : May 8, 2021, 9:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.