مرکز پیشہ ورانہ فروغ برائے اساتذہ اردو ذریعہ تعلیم (سی پی ڈی یو ایم ٹی) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے زیرِ اہتمام دینی مدارس کے اساتذہ کے لئے چھ روزہ آن لائن اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد بتاریخ 4 تا11 اکتوبر2021 عمل میں لا یا جا رہا ہے۔
پروفیسر سید عین الحسن ،شیخ الجامعہ کی سر پرستی اور پروفیسر صدیقی محمد محمود ،انچارج رجسٹرار کی نگرانی میں منعقدہ ہونے والے اس اورینٹیشن پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر ڈاکٹرشیخ عقیل احمد، ڈائرکٹر،قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان ( این سی پی یو ایل)،نئی دہلی شریک ہو ں گے۔
اس پروگرام میں درس و تدریس سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا تاکہ دینی مدارس کے اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ ہو سکے اور انہیں تدریس کے موثر و مفید طریقوں اور تکنیکوں سے روشناس کرایا جا سکے۔
اساتذہ اس لنک پر https://forms.gle/VFJJHbb7EeRwpFG78 مفت رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ شرکا کو ای۔سر ٹیفیکٹ دیا جائے گا۔ دیگر شائقین آئی ایم سی ،مانو کے یو ٹیوب (IMC MANUU Youtube) چینل پر 11:30 تا 4:30 بجے پروگرام کے رواں اجلاسوں کا مشاہدہ کرسکتے ہیں۔
پروگرام سے متعلق دیگر تفصیلات کے لئے مرکزکے اساتذہ مصباح انظر (9948412484) اور ڈاکٹر محمد اکبر(8373984391) سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
یو این آئی