ETV Bharat / bharat

Sir Syed Dialogue at Jamia Hamdard: جامعہ ہمدرد میں یک روزہ سرسید مذاکرہ کا انعقاد

جامعہ ہمدرد میں منعقدہ یک روزہ سرسید مذاکرہ میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے کہا کہ سرسید کے خلاف فتویٰ جاری کیا گیا اور ان کے قتل کے لیے سپاری دی گئی تھی۔

author img

By

Published : Mar 13, 2022, 1:32 PM IST

Sir Syed Dialogue at Jamia Hamdard
جامعہ ہمدرد میں منعقد یک روزہ سرسید مذاکرہ

نئی دہلی: سرسید کا مقصد صرف تعلیمی ادارہ قائم کرنا ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کو تعلیمی پسماندگی سے نکال کر جدید تعلیم سے آراستہ کرنا تھا۔ اس لیے انہوں نے انگریزوں کی مخالفت نہیں کی۔ مسلمان انگریزی تعلیم کے خلاف تھے اس لیے سرسید کے خلاف فتویٰ جاری کیا اور ان کے قتل کے لیے سپاری دی گئی لیکن سرسید اپنے مشن پر قائم رہے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا، جس سے آج ہزاروں طلبا و طالبات زیورِ تعلیم سے آراستہ ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارہ جامعہ ہمدرد میں منعقدہ یک روزہ سرسید مذاکرہ میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان نے کیا۔

ویڈیو

سرسید مشن کی جانب سے جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں منعقدہ مذاکرہ کی صدارت جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پروفیسر محمد افشار عالم نے کی۔ اس موقع پر کیرالہ کے گورنر اور مہمان ذی وقار عارف محمد خان نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ سرسید ؒ کو علی گڑھ یونیورسٹی قائم کرنی تھی اس لئے انھوں نے انگریزوں کی محالفت نہیں کی۔ سرسید چاہتے تھے کہ مسلمان جدیدعلوم وفنون میں مہارت حاصل کریں۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت مغل سلطنت میں اتفاق اور اتحاد کا فقدان تھا۔ ایک دوسرے کے خلاف ریشہ دانیوں میں مبتلا تھے۔ اس سے فائدہ اٹھاکر انگریزوں نے ہندوستان پر پے در پے قبضہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انھوں نے مزید کہاکہ سرسید کو انگریزوں کی حمایت حاصل نہیں ہوتی تو علی گڑھ یونیورسٹی ہرگز قائم نہیں ہوتی۔ انھوں نے تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے لئے تعلیم اشد ضروری ہے اس کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔

پروفیسر افشار عالم وائس چانسلر جامعہ ہمدرد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ آج کے پروگرام میں عارف محمد خان یہاں تشریف لائے اور پروگرام کی صدارت کی۔ اس کے لئے میں ان کا بے حد ممنون ومشکور ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے اندر بے شمار خامیاں ہیں اسے درست کرنے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مدارس کو ہائر ایجوکیشن سے جوڑنے پر زور دیا اور کہا کہ مدارس کو ہائر ایجوکشن سے جوڑنا بے حد ضروری ہے تاکہ تعلیم کے میدان میں دیگر اقوام کی طرح مسلمانوں کا معیار بلند ہو۔ اس کے علاوہ معروف صحافی قمر آغا نے سرسید سے متعلق عارف محمد خاں سے سوالات کیے۔ اس پروگرام میں جامعہ ہمدرد سے وابستہ پروفیسرس، اساتذہ اور طلباء وغیرہ نے شرکت کی اور سرسید سے متعلق پروگرام پیش کرکے ان کے افکار کو لوگوں کو سامنے پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.